دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران محمد قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری حج عالمگیر، D.G.Rسید مشاہد حسین خالد ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس سے منسٹری حج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

محمد قربان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات خصوصاً شعبہ حج و عمرہ کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور دینی کاموں میں معاونت کرنے کی درخواست کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق اکمل سے ملاقات کا سلسلہ ہواجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ DPO دفتر میں قیصر امین بٹDSP لیگل کی عیادت کی۔ DSP لیگل کا کہنا تھا کہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہے نیز اگوکی میں ارمغان مقسط SHO سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا،بعدازاں SHO کومکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں دی گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آفس اسلام آباد میں جانا ہوا جہاں وفاقی وزیر  مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس موقع ترجمانِ دعوتِ اسلامی ومرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا ۔رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں اظہار مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 13ستمبر2021ءبروزپیرذمہ دارانِ دعوت ِ اسلامی کا ملیر  کورٹ اور بلدیہ عالیہ کورنگی میں جانا ہوا جہاں انہوں نے ماہِ ربیع الاول کے اجتماع کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

اس میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر ساجد قاضی اور میونسپل کمشنر فہیم خان سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  بلوچستان رکھنی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں سیاسی وسماجی شخصیات،سرکاری افسران اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی ساتھ ہی اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعاکی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ ملتان ریجن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے ۔( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13ستمبر2021ءبروز پیرفیصل آباد میں 10 میواکی پلانٹس کا افتتاح کیا گیا جس میں میڈیا بریفنگ بھی ہوئی۔

اس سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین وترجمانِ دعوتِ اسلامی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ ریجن فیصلِ آباد حاجی رفیع الشان عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا۔

رکنِ شوریٰ نے اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو بیان کیانیز نگران زون حافظ محمد عرفان مدنی ،پی ایچ اے ڈائریکٹر عبداللہ نثار چیمہ سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اس میں شرکت کی۔( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا شجرکاری کے سلسلے میں ڈی سی فیصل آباد علی شہزاد اور ڈپٹی کمشنر خالد سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔ ساتھ ہی وزیر اطلاعات فرخ حبیب سے میاواکی پراجیکٹ کے حوالے بھی گفتگو کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات و افسران سے ملاقات کی جن میں بشیر احمد ساندرہنما پاکستان پیپلز پارٹی صفورا کراچی، طارق حسين سومروسابقہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی صفورا سچل گوٹھ، غلام حسين کلھوڑو رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، رسول بخش سمیجوایگریکلچر MCOصفورا کراچی، عدیل حسین شیخ ریٹائرڈ ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ اور سینئر سیاسی و سماجی شخصیت تنویر احمد ابڑو شامل تھے۔

ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے بعض شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےشخصیات وافسران کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی اور انہیں رسائل و ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیاجس پر انہوں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب کی خوشدامن کےلئے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں  کثیراہم شخصیات نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ کےلئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP جمشید چشتی اور SP ڈاکٹر رضا جڑانوالہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRFكے تحت چلنے والی شجرکاری مہم سے آگاہی فراہم کی۔ذمہ داران نے اس موقع پر انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جڑانوالہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔بعدازاں انہیں تحفے میں دعوتِ اسلامی کے رسائل بھی دیئے گئے۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ براے شخصیات کے تحت 9ستمبر2021ءبروزجمعرات ننکانہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا۔

جن شخصیات سے ملاقات ہوئی اُن میں سے چند یہ ہیں DPO ننکانہ بلال افتخار، ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی، AC ننکانہ صولت حیات وٹو، SP ننکانہ محمد خالد، پاکستان تحریک انصاف کے MPA میاں عاطف،سابقہ MNA شاہد منظور گل۔

اس دوران ذمہ داران نے FGRF اور دعوتِ اسلامی کی مختلف ایکٹیویٹی کے حوالےسے کوششیں کیں۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت ِ اسلامی کےتحت  ذمہ داران نے 8ستمبر2021ءبروز بدھ ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم الله اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 امیر علی میرانی، میونسپل کمشنر فہیم خان، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، صدر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جاوید شیخ، میڈیا پرسن آصف شاہین اور دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)