دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داران نے15نومبر2021ءبروزپیرحیدرآبادریجن میں دینی کاموں کےسلسلےمیں چندشخصیات
سےملاقاتیں کیں جن میں بخش علی مہر(سیکرٹری اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، سردار احمد جمالی(ایڈیشنل
سیکرٹری اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، عبدالغنی
مہر (ڈپٹی سیکرٹری
اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، عبدالحمید چاچڑ( سیکشن آفیسر اوقاف ڈیپارٹمنٹ)اور شوکت علی مری سمیت دیگرشخصیات شامل تھے۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی
کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔
اس کےعلاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں مزاراتِ
اولیاء، مساجدوں اورمدارس المدینہ میں دینی کاموں سمیت دیگراہم نکات پر گفتگوہوئی۔
بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کوسراہا۔اس موقع پر حیدرآبادریجن اوقاف ذمہ دارسمیت دیگراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت
15نومبر2021ءبروزپیرملتان میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےنگرانِ شوریٰ کےشیڈول
کےحوالےسےشخصیات سےملاقات کی جن میں آرپی او خرم علی شاہ،سی پی اومنیرمسعودمارتھ،پرسنل
اسٹاف آفیسر2آرپی اومحمدنعیم، چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدذیشان اوروفاقی محتسب اعلیٰ
ملتان ڈویژن(سابق کمشنرفیصل آباد)محمود جاوید بھٹی سمیت دیگرشخصیات وافسران شامل تھے۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےتحت پنڈی بھٹیاں کےشیڈول کےدوران نگرانِ برمنگھم UK سیّد
فضیل عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل سے ان کےگھر
پر ملاقات ہوئی ۔
نگرانِ برمنگھم نےانہیں یوکےمیں دعوتِ اسلامی
کےتحت ہونےوالےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پراسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی
کی خدمات کو سراہتےہوئےکہاکہ دعوتِ اسلامی پاکستان کےعلاوہ دنیاکےمختلف ملکوں میں
دینِ متین کی خدمت کررہی ہے،مزیداُن کاکہناتھاکہ ہم دعوتِ اسلامی کوخراجِ تحسین
پیش کرتےہیں ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داران نےپچھلےدنوں اسپپکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عیادت کرتے ہوئے اُن کےبیٹے میر فاروق خان جمالی سے مزاج پرسی
کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےاُنہیں صبرکی تلقین
کرتےہوئےصحت یابی کےلئے دعاکی۔اس کےعلاوہ میر فاروق خان جمالی کودعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایااورعالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی۔
وفاقی وزیر پاکستان جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال
ِثواب کے لئے سنتوں بھرااجتماع
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت
14نومبر2021ءبروزاتوار وفاقی وزیر پاکستان جہانگیر بدر
مرحوم کے ایصال ِثواب کے لئے سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی و شعبہ رابطہ
برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ تلاوتِ
قراٰنِ پاک، نعت خوانی ،سنتوں بھرےبیان اوردعا کا اہتمام کیا۔
ذمہ داران کی سیّدمصطفٰی کمال سےملاقات،مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےذمہ داراسلامی بھائیوں
نےحیدرآباد میں سیّد مصطفٰی کمال سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارےمیں بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ حیدرآبادوزٹ کرنےکی دعوت دی۔
حب بلوچستان میں عقیل موندرہ اور ٹھیکیدار عنایت
اللہ رخشانی سےملاقات کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ شخصیات کےتحت نگران
کوئٹہ زون لیاقت علی عطاری نے نگران کابینہ گلفام عطاری سمیت دیگرذمہ داران
کےہمراہ تحصیل دار حب دفتر کے آفسر عقیل موندرہ اور ٹھیکیدار
عنایت اللہ رخشانی
سےملاقات کی۔
پچھلےدنوں حافظ آباد میں ایڈووکیٹ پرنسپل PIPS اسکول عدنان یاسر کمال تھہیم کے والدکاانتقال
ہوگیاجس پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےاُن سےتعزیت کی۔
نگران برمنگھم UK سیّد
فضیل رضا عطاری نے عدنان یاسر کمال تھہیم سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اوراُن کے
والدکی نماز ِجنازہ پڑھائی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت 12اکتوبر
2021ءبروزجمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر
سالڈ ویسٹ ظفرعلی، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل یونس
خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن مشاہد الله خان اورڈپٹی ڈائریکٹر ارشد خان سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد
علی شہزادسےملاقات کی جس میں جڑانوالہ
روڈ پر مدرسۃالمدینہ اور مسجد کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی نیزنگرانِ شوریٰ
سےملاقات اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کے حوالے سےکلام کیا۔
اس کےعلاوہSSPاسپیشل برانچ ساجدارسلان
سےاُن کےآفس میں ملاقات کاسلسلہ رہا۔اس دوران ذمہ داران SSPکودعوتِ
اسلامی کےتحت ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بارےمیں
بتایاجس پرانہوں نےتھیلیسیمیا اور شجر کاری
مہم کوسراہا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دار فداعلی عطاری نےوہاڑی میں ڈویژنل
وڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ہمراہ ایم این اے ہاؤس کاوزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے MNA
طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پراُن سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی کااہتمام کیا۔
ذمہ
داران نےMNAکےبھائی سابق چیف منسٹری آف فنانس اینڈپلاننگ (ر) وقاقی سیکرٹری چوہدری
نصراقبال، چوہدری قمراقبال، چوہدری نذراقبال اورچوہدری فخراقبال سمیت یگرسوگواروں سے
بھی ملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوہاڑی میں
نئےتعینات ہونےوالے ڈپٹی کمشنرخضرافضال چوہدری سےتعارفی ملاقات کرتے ہوئے اُن کی
پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےخوش آمدیدکہااورانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ
کرنےکی دعوت دی جس پرڈپٹی کمشنرنےاظہارِمسرت کیا۔
پچھلےدنوں ممبر سندھ
اسمبلی علی عزیز جی جی نےاپنی ٹیم کےہمراہ
10نومبر2021ءبروزبدھ 11ہویں شریف کےسلسلےمیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدنی میں
منعقدہونےوالے مدنی مذاکرےمیں شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں
سےبریفنگ دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا ۔
اس موقع پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کوشراہا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami