پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزادسےملاقات کی جس میں جڑانوالہ روڈ پر مدرسۃالمدینہ اور مسجد کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی نیزنگرانِ شوریٰ سےملاقات اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کے حوالے سےکلام کیا۔

اس کےعلاوہSSPاسپیشل برانچ ساجدارسلان سےاُن کےآفس میں ملاقات کاسلسلہ رہا۔اس دوران ذمہ داران SSPکودعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بارےمیں بتایاجس پرانہوں نےتھیلیسیمیا اور شجر کاری مہم کوسراہا۔

مزید ایونٹس سرچنگ آفیسر رانا لیاقت علی  سےبھی ملاقات ہوئی جس میں ذمہ داران نےاُن سےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع اورمدنی مذاکرے کی مستقل طور پر سر چنگ و سویونگ کے حوالے سے اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)