دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داراسلامی بھائیوں کاڈویژن ڈی جی خان ذمہ دارکےہمراہ تحصیل چوک سرور شہیدکاشیڈول
رہا۔
اس دوران ذمہ داران نےچندشخصیات سےملاقات کی جن
میں چیئرمین راناجنیدخان، ملک حاجی ممتاز احمد اعوان اور رانا کاشف آفیسر میونسپل کمیٹی چوک سرور شہیدشامل تھے۔
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کےحوالےسےآگاہ کیاگیانیزمدنی مرکزفیضانِ مدینہ اورزیرِتعمیرجامعۃالمدینہ (گرلز) کا وزٹ بھی کروایاگیا۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نے حافظ آبادمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخ بلال ظفرسےملاقات
کی، دوران ِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی
وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایاگیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےحافظ
آبادمیں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃالمدینہ بوائز کاوزٹ کرنے کی دعوت دی اور پولیس
لائن آفس میں سنتوں بھرےاجتماع کروانےکی ترغیب دلائی جس پرآفیسرنےدعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےوفد نے24نومبر2021ءبروزبدھ ڈیفنس کراچی میں ایم
پی اے اویس قادر سےملاقات کی اورانہیں ؤدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کےبارےمیں بتایا۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےوفدنےانہیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنے کی دعوت دی،ایم پی اے نے اظہارِ مسرت کرتےہوئےبہت جلدعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آنےکی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں سیکرٹری
انوائرمنٹ خان محمد مہر کےجوان بیٹےانتقال کرگئے،اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ
رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نے خان محمد مہرسےتعزیت کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمرحوم
کےگھروالوں سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اور مرحوم کےلئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنےکاذہن دیا، مرحوم کےایصالِ ثواب کےلئےفاتحہ خوانی اوردعاکابھی
سلسلہ رہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے عبدالرحمٰن مہر ڈائریکٹر پروٹوکول وزیر اعلیٰ سندھ، نثار احمد کھوڑو اورایڈووکیٹ
سعید احمد سمیت دیگرشخصیات سےملاقات کی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےتحت مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی اطہرعطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں دیگرذمہ داران کےہمراہ منسٹر ایجوکیشن
سندھ سردار احمد شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نےاہم امور پرگفتگوکرتےہوئے
دعوتِ اسلامی کےتعلیمی اداروں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا اورانہیں عالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کیا۔
بعدازاں منسٹرکو مکتبۃالمدینہ
کےکُتُب ورسائل تحفےمیں پیش کیں گئیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان ریجن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کوئٹہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں شعبہ ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگراہم ذمہ داران نےشرکت کی۔
کمشنربہاولپور،ایس ڈی پی او،ایس ایچ اواورمعروف
بزنس مین چوہدری احمدرضاسےملاقات
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نے23نومبر2021ءبروزمنگل بہاولپورمیں کمشنربہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ظفراقبال،
ایس ڈی پی اوصدرسرکل چوہدری فیاض الحق، ایس ایچ
اوتھانہ صدر محمداعظم کلواور معروف بزنس مین چوہدری احمد رضا سمیت دیگرشخصیات
سےملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےحوالےسےبریفنگ دی اورافسران کو مکتبۃ المدینہ کےکُتُب ورسائل تحفےمیں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات بلوچستان
کےریجن ذمہ دارمحمدوقارعطاری نےپچھلےدنوں سبی
کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام رسول سیلاچی سےاُن کےبڑےبھائی کےانتقال
پرتعزیت کی۔
ریجن ذمہ دارنےانہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےزیادہ
سےزیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاجی غلام رسول سیلاچی نےاظہارِشکرکیا۔بعدازاں اُن کےبڑےبھائی کےایصالِ
ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کابھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں لسبیلہ کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات ذمہ
دارجہاں زیب عطاری نےعلاقائی نگران عبدالحکیم عطاری کےہمراہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
افتخار بگٹی سے ملاقات کی ،دوران ملاقات ذمہ داران نےڈپٹی کمشنرکودعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں
5دسمبر2021ءکودعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےقافلہ اجتماع میں شرکت کرنےاور عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت دی
جس پرانہوں نےاظہارمسرت کرتےہوئےبہت جلد عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آنےکی
نیت کی۔
پچھلے دنوں کراچی میں سیکرٹری
انوائرمنٹ خان محمد مہر کےجوان بیٹےانتقال کرگئے،اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمداطہرعطاری کی خان محمد مہرکی گھرآمدہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نےمرحوم کےگھروالوں سے
تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اور مرحوم کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب
کرنےکاذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے مرحوم
کےلئےدعائےمغفرت بھی کی۔
بعدازاں خان محمد مہرنےرکنِ شوریٰ کی تعزیت قبول
کرتےہوئےاُن سےاظہارِتشکرکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کی
کاوشوں سے پولیس لائن حافظ آباد میں شہداگارڈن بنایا گیاجس کاافتتاح ڈسٹرکٹ پولیس
آفیسر بلال ظفرنےدعوتِ اسلامی کےذمہ داران کےہمراہ پاکستان کےشہداکےنام
پرپودےلگاکرکیاگیا۔
سندھ سیکریٹریٹ کاشیڈول ،مختلف شخصیات کوعالمی
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داران کا22نومبر2021ءبروزپیر سندھ سیکریٹریٹ کاشیڈول رہاجس دوران انہوں نے اسپیشل
سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمدعلی
کھوسو، سینئر چیف ماحولیات پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سلیم جلبانی، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل
ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اعجازعالم چشتی، ڈپٹی سیکرٹری اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اعتبار علی
بریرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول محمداقبال اور عملے کے ارکان سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےملاقات کی۔
ذمہ داران نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کونیکی کی
دعوت دیتےہوئےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر شخصیات نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami