پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بلوچستان ریجن کے ذمہ دار نے ڈی آئی جی سبی ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی سے ملاقات کی اور انہیں سبی پوسٹنگ پر خوش آمدید کہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار کے ہمراہ محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ زون حافظ محمد عمران عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سکردو کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان ڈویژن لیاقت علی ملک سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار نے ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

ڈی آئی جی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکردو کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمشنر گلگت بلتستان ڈویژن شجاع عالم سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے لاہور ریجن کے علاقے سمن آباد زون کا دورہ کیا جس دوران لاہور ریجن کے ذمہ دار ساجد عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں بلڈنگ انسپکٹر سمن آباد عمران ارشاد، بلڈنگ انسپکٹر فیروزوالہ محمد عرفان، بلڈنگ انسپکٹر سروےسمن آباد عبداللہ خان، انفورسمنٹ انسپکٹر سمن آباد طارق، بلڈنگ انسپکٹر عبدرحمٰن، وحید خان،عابد ،عطاءاللہ اورموسٰی رندھاوا شامل تھے۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی  کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعوت قبول کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 16دسمبر 2021ء بروز جمعرات ننکانہ میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اسی سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے چیئرمین مونسپل کمیٹی چودھری نعیم اور سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک ذولقرنین ڈوگر کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8دسمبر2021ء بروز بدھ  ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایم پی اے اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ غلام قادر چانڈیو، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(پی اے سی) سندھ افتخار پیرزادہ اور سپرنٹنڈنٹ (پی اے سی) سندھ ثاقب سلیم عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کادورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی منسٹر لیبر پنجاب انصر مجید خان نیازی سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے صوبائی منسٹر سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا کے واٹر سپلائی کے سلسلے میں چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی طرف سے ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نگران زون حاجی محمد انور عطاری اور نگران کابینہ ڈیرہ الہ یار محمد حنیف عطاری نے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد رزاق خان خجک سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر سے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے اہم نکات پر میٹنگ کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیرِ اہتمام برگیڈئیر ریٹائرڈ الیاس کے گھر پر اجتماع ِمیلاد منعقد ہوا جس میں  ایک اون سروس میجر، برگیڈئیر محمد جہانزیب ریٹائرڈ، کرنل محمد سہیل ریٹائرڈ، لیفٹیننٹ کمانڈر عارف سعید ریٹائرڈ، میجر محمد حامد ریٹائرڈ اور پاک فوج کے افسران سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے پاک فوج کے افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 9دسمبر2021ء بروز جمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایم سی آفس کورنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ڈسڑکٹ کورنگی سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی ڈویژن ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ لانڈھی ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل کورنگی یونس خان اورڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل لانڈھی عرفان سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نےشخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ  کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ہاؤسنگ کالونی بھون ہاؤس میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے مدرس مولانا شہزاد عطاری مدنی  نے سنتوں بھرا  بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےزیرِاہتمام 5دسمبر2021ءبروزاتوار گورنر ہاؤس ملازمین و افسران کے مرحومین کے لئےایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر ہاؤس کے افسران اورملازمین سمیت کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ ذمہ داراسلامی بھائی نےبارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کیااورآخرمیں مرحومین کےلئےدعائےمغفرت بھی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)