شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ایس ایس پی سکھر سے ملاقات
دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے ملاقات کی ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو
سکھر فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور عطر کا تحفہ ، دیتے ہوئے فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جسے
انہوں نے قبول کیا اور جلدہی فیضانِ مدینہ
کے زوٹ کی نیت کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ
لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے امورِ سی ڈی
اے علی نواز اعوان سے ملاقات
پچھلے دنوں معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے
امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان کی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے دعوت
اسلامی کے ذمہ داران سےملاقات ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے سی ڈی اے کو دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کے تحت دنیا بھر میں کی
جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا۔
بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی طرف سے علی
نواز اعوان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں 19 جنوری
2022ء بروز بدھ راجن پور ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات سے ملاقات کی جن میں سیّد محمد ندیم شاہ، سیّد صدام حسین شاہ اور سیّد توقیر
حسین شاہ شامل تھے۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات
کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جنوری 2022ء
بروز بدھ راجن پور ڈسٹرکٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحصیل ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں (جن میں سردار عامر خان دریشک،
محمد کاشف مغل عطاری، ملک امجد حسین عطاری
اور محمد تنزیل عطاری شامل تھے) نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پولیس وسیاسی شخصیات سے
ملاقات کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
دعوت عام کرنے اور شخصیات کو مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروانے کے حوالے سے
اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کا 19 جنوری 2022ء بروز
بدھ سندھ سیکریٹریٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
محمد علی شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اطہر علی میرانی، ایڈیشنل سیکرٹری
ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ انجینئر آغا خالد مجتبی، ڈپٹی سیکرٹری قانون پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میر
محمد مغیری اور ڈپٹی سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احسن اللہ لغاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ قصور DPO آفس
کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے DSP احسان اللہ کاظمی سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی غلام یاسین عطاری
قادری نے DSP کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے DSP کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے 12 جنوری 2022ء بروز بدھ دینی
کاموں کے سلسلے میں پتوکی کے چند شخصیات سے ملاقات کی جن میں DSP آصف
حنیف جوئیہ، MPA پیر مختیار تحصیل پتوکی اور DSP
پتوکی کے ریڈر محمد عرفان شامل تھے۔
اس دوران غلام یسین قادری نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ شخصیات
کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں شخصیات کے درمیان
تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد
عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ تحصیل سامارو کی کنری روڈ میں قائم
جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ’’عاشق ہو تو ایسا‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے عشقِ رسول کے حوالے سے چند باتیں بتائیں۔(رپورٹ:عامر ملک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صوبہ
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
محمد وقار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خرم اصغر جعسر اور انسپکٹر سہیل ارشدکی رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری سے ملاقات
پچھلے دنوں خرم اصغر جعسر (ڈسٹرکٹ
آئی ٹی انچاچ پولیس فرنٹ ڈیسک) اور
انسپکٹر سہیل ارشد( ڈسٹرکٹ انچاچ ڈویلپمنٹ برانچ) کی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سے اِن کے گھر پر ملاقات ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر
انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کوٹ ادو میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات
کی جس دوران انہوں نے ملک سلیم مراث کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ
خوانی میں شرکت کی نیزمبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور دعا کروائی۔
اسی طرح ذمہ داران نے رنر MPA
جعفر مزمل شاہ آستانہ عالیہ پیر جگی شریف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ MPA کی
پھوپھی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعاکروائی۔
مزید ذمہ داران نے رنر MPA بیرسٹر
ملک یوسف ہنجراء TLP سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔بعدازاں ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے ممبرز اور کونسلرز سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami