دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جنوری 2022ء بروز بدھ راجن پور ڈسٹرکٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحصیل ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں (جن میں سردار عامر خان دریشک، محمد کاشف مغل عطاری، ملک امجد حسین عطاری اور محمد تنزیل عطاری شامل تھے) نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پولیس وسیاسی شخصیات سے ملاقات کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت عام کرنے اور شخصیات کو مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)