پچھلے دنوں معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان کی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے دعوت اسلامی کے  ذمہ داران سےملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ داران نے سی ڈی اے کو دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کے تحت دنیا بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی طرف سے علی نواز اعوان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)