گزشتہ دنوں
تحصیل خانپور میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے اسلامی بھائیوں کا شخصیات سے
ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں چیئرمین بلدیہ شہزاد انور پاکستان پیپلز پارٹی، ایم
۔پی۔اے ٹکٹ ہولڈر سہیل واحد سی ۔ای۔
او بلدیہ شہزاد، میڈیا سے فیاض بلوچ پریس
کلب صدر اور ریسکیو افیسر عدیل غفار اوراس
کےعملےشامل تھے ۔ملاقات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، فیضان مدینہ وزٹ
کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ۔ اس دوران شعبہ رابطہ کےتحصیل ذمہ دار بابرعطاری بھی ساتھ تھے۔
9 فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مظفر گڑھ میں پولیس افسران اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی ملک
شعیب احمد بوسن ، ڈی۔ایس۔پی۔تحصیل جتوئی محمد نصراللہ بابر ، ایڈیشنل ایس۔
ایچ۔او۔محمد راشد اقبال ، الخدمت پولیس
مرکز انچارج جتوئی تحصیل محمد جعفر خان
لغاری شامل ہیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں اور کچھ شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔
8فروری 2022ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے
شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری، پولیس مجلس ذمہ دار حاجی محمد رفیق
عطاری، گجرانوالہ ڈسٹرکٹ اقبال عطاری وغیرہ نے لاہور ڈویژن کے ساتھ سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن سے ان کے گھر
اقبال ایونیو میں ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
نارووال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شخصیات سے ملاقات
گزشتہ دنوں نارووال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے
اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف، ڈی ایس پی ملک خلیل، اسپیشل برانچ حافظ عبدالقدیر اور ڈسٹرکٹ انچارچ سیکورٹی ناروال ندیم مان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
بریف کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی ۔
مرحوم میر محمد سیلاچی کے انتقال پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی جانب سے تعزیت وفاتحہ
خوانی کا اہتمام
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات
نے ڈویژن نگران حاجی غلام حیدر عطاری،
ضلعی نگران محمد اسحاق عطاری کے ہمراہ دُر محمد سیلاچی (اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر
ایکسائز ٹیکسیشن ، اینٹی نارکو ٹیکس آفیسر) کے والد مرحوم میر محمد سیلاچی کے
انتقال پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس دوران مختلف شخصیات سے بھی موجود تھیں۔
کراچی میں دعوت اسلامی کے تحت ایک بار پھر
شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
ملک کی
آب و ہوا کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی ایک بار پھر متحرک
فریئر ہال Frere Hall
افتتاحی تقریب کا انعقاد
ایڈمنسٹریٹ
کراچی مرتضیٰ وہاب اور ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی شرکت
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک
بار پھر شجرکاری مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس
مہم کی افتتاحی تقریب فریئر ہال Frere
Hall میں 09 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب
اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد شرکا کو FGRF کی ملک
و بیرونِ ملک میں جاری فلاحی خدمات سے
متعلق ڈاکیومینڑی دکھائی گئی۔
تقریب میں بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی اب تک
پاکستان بھر میں 20لاکھ سے زیادہ پودے لگاچکی ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ایک کروڑ پودے ملک بھر میں لگانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اب تک چند مقامات پر عربین فاریسٹ
بھی لگاچکی ہے اور مزید 300 اربن فاریسٹ
لگانے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب
میں گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
شجرکاری مہم کو سراہا اور اس مہم میں اپنے
تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دیگر شہریوں سے بھی شجرکاری مہم میں حصہ ملانے کی
اپیل کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کورنگی جاوید
الرحمن، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین خان، سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی یعقوب عطاری، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم شمس
الدین شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم زین لغاری بھی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
9 فروری 2022ء بروز بدھ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب
پاکستان کے شہر چونیاں ضلع قصور کا دورہ
کیاجہاں انہوں نے مختلف شخصیات (جن میں ڈی ایس پی چونیاں، تحصیل
دار چونیاں سردار ظہیر احمد ، لعل محمد کھوکھر، نائب تحصیل دار چونیاں حسن علی، انچارج
اراضی ریکارڈ سنٹر چونیاں خالد محمود، اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر سرفراز احمد، ڈی ایس پی
ریڈر علی رضا اور ایم
ایس کارڈیک سنٹر چونیاں تصور علی بٹ شامل تھے)سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی غلام یاسین قادری نے
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
منڈی
بہاوالدین میں چوہدری اسلم مارتھ کے ختم قل پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا اجتماع
7فروری
2022ء بروز پیر منڈی بہاوالدین میں چیئر مین چوہدری اسلم مارتھ کے ختم قل پر شعبہ
رابطہ برائے شخصیات مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا جس میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی
شخصیات اور اس کے اپنے بیٹے ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن منڈی وقاص اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ
کمشنر تلہ کنگ اعتزاز اسلم مارتھ ، راحت اسلم مارتھ انسپکٹر FIA ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین نیکوکار ، اسسٹنٹ کمشنر مہرواثق ہرل
اور ڈپٹی کمشنر رینویو چوہدری شاہد عباس مارتھ شامل تھے۔
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران ثناءالمصطفی عطاری اور خواجہ سلیم
عطاری کا ڈسٹرکٹ لاہور میں مختلف مقامات پر محکمہ پولیس سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس
میں صدر (آپریشن)، وسیم صاحب اور عبدالرزاق
صاحب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
ٹاؤن شپSHO مستنیر خان صاحب سے ملاقات کی ، فیضانِ
مدینہ وزٹ کیا۔
گرین
ٹاؤن SHOفاروق
صاحب اور میاں آصف سب انسپکٹر انچارج (انویسٹیگیشن) تھانہ سے ملاقات کی اور
فیضانِ مدینہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔
اے
ایس آئی مشتاق صاحب ، محرر ثنا اللہ، محرر
اعظم صاحب اور ٹریفک پولیس سب انسپکٹر
(وارڈن) ظہیر صاحب سے بھی ملاقات کی اور
انہیں نیکی کی دعوت دی نیز تمام ملاقاتوں میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و
رسائل تحفے میں پیش کیں ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات سکھر کے ذمہ داران نے ابو عمار ممبر چیمبر آف کامرس سے ملاقات
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات سکھر کے ذمہ داران نے ابو عمار ممبر چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی۔ اس دوران
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیااور انہیں مدنی کام کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
پی ٹی آئی سکھر کے مرکزی رہنما دیدار جتوئی سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ملاقات
پی ٹی آئی سکھر کے مرکزی رہنما دیدار جتوئی سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحفے پیش کیا۔ اس موقع پر انہیں اگلے ہفتے سکھر آنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائی کا شکریہ
کیا۔
Dawateislami