20 فروری 2022 ء بروز اتوار    شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈائریکٹر ملٹری اینڈ لینڈ کنٹونمنٹس کی والدہ کی برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا  جس میں لاہور کنٹونمنٹ  کے نگران نے شرکت کی اور  دعائے خیر کی ۔

پچھلے دنوں کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں  ذہنی آزمائش سیزن 13 عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی رینالہ چوہدری بابر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی۔ایچ ۔کیو ڈاکٹر جاوید اختر بلوچ ، صدر وکلا بار اوکاڑہ چوہدری امجد پرویز ، جنرل سیکرٹری بار مہر ضمیر منگن ، صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری سلطان محمود ، گجر سابقہ ناظم سٹی عبدالستار مغل ، نمائندہ روز نیوز کونسلر عباس علی جٹ ، کونسلریاسر قادری ، انچارچ سیکورٹی برانچ چوہدری اشتیاق اور انچارج جنرل برانچ عمران حیدر شامل تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


22 فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں ڈپٹی کمشنر ڈسڑکٹ کورنگی سلیم الله اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ایڈمن ڈی سی آفس ندیم اور تمام صاحبان کے پی اے او اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں شب معراج اجتماع کے انتظامات پر گفتگو ہوئی ،اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت نیز کتب ورسائل پیش کئےاس جدول میں کورنگی مجلس کے ذمہ دار کاشف بھائی بھی ہمراہ تھے ۔ (رپورٹ: غلام محبوب ڈسڑکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا سابق  صوبائی وزیر جیل خانہ جات بلوچستان و عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ملک سلطان ترین نے وزٹ کیا جہاں پرمرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے انکا استقبال کیا۔

صوبائی وزیر ملک سلطان ترین نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات جس میں مدنی چینل، اسلامک ریسرچ سینٹر ،فیضان آن لائن اکیڈمی، آن لائن استخارہ سینٹر و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی ۔

آخر میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک سلطان ترین نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کے ساتھ محمد مشتاق ترین اور عبدالقدیر ترین بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


22 فروری 2022 ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنماوسابق ایم این اےمیاں عبد الستارنےمدنی مرکزفیضان مدینہ خانپورکا دورہ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری ودیگرذمہ داران سےملاقات کی اور جامعۃ المدینہ کاوزٹ کیا۔

اسکے علاوہ شعبہ رابطہ برائے ذمہ داران کا سابق صوبائی وزیراعجازشفیع سےملاقات کی اور انکی والدہ کےانتقال پران سےتعزیت اورفاتحہ خوانی کی نیز ایم پی اے چوہدری محمد ارشدسےانکی رہائش گاہ پر ملاقات کی،دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف دیااور مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔

دعوت اسلامی کےمجلس رابطہ کےذمہ داران کی رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری سےملاقات وعیادت کی،اسلامی بھائیوں نے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا، ساتھ ہی ڈویژن نگران قاری احمد رضاعطاری کےہمراہ شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کی میٹنگ بھی ہوئی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام نصیر آباد ڈویژن کے ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران کے ساتھ ضلع نصیر آباد میں مختلف قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

جن میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر جعفر خان مگسی، بابائے جاموٹ میر گل حسن منجھو کے فرزند قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر علی حسن منجھو سے ملاقات کی، دوران ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ،اس ملاقات میں ضلع نصیر آباد کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے قاری امیر بخش عطاری ،گلزار احمد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد ابراہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


کراچی  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری نے شرکت کی۔

اس مشورے میں مدنی مشورہ ویژن کے پوائنٹس اور اجتماعات کے اہداف حاصل کرنے کے مدنی پھول پر بات ہوئی ۔


کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار و فیضان اسلامک سکول سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر محمد سجاد عطاری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما قائد سریاب میر عثمان پرکانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے حوالے سے گفتگو کی نیز کوئٹہ کیمپس کے افتتاح کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

قائد سریاب میر عثمان پرکانی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر قبائلی رہنما میر مور مہر، چکی شاہوانی کے علاقائی ذمہ دار محمد اسماعیل عطاری اور محمد اعظم عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد سجاد عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


19 فروری 2022ء بروز ہفتہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے ڈی ایس پی سٹی چوہدری پرویزگوندل سے ملاقات کی

دورانِ ملاقات ڈی ایس پی صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں 25 فروری 2022ء بروز جمعہ کو ہونے والے ذہنی آزمائش فائنل میں شرکت کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داررابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گجرات نے ڈی ایس پی سٹی چوہدری پرویزگوندل کو تحائف بھی دیئے ۔رپورٹ: تصور عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرات ڈسٹرکٹ کے نگران حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے 17 فروری 2022ء بروز جمعرات گجرات سٹی میں D C O گجرات اور D P O گجرات سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے انہیں گجرات سٹی میں 25 فروری 2022ء بروز جمعہ کوہونے والے مدنی چینل کے عظیم الشان پرگرام ”ذہنی آزمائش “کے گرینڈ فائنل میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف بھی پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔

D C O گجرات اور D P O گجرات نے حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


15 فروری 2022 ء بروز منگل  یومِ ولادت مولا مشکل کُشا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا ۔

اسی سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بروز منگل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں محفل ذکرو نعت بسلسلہ جشن ولادت مولا مشکل کشا حضرت علی رضی اللہ عنہ منعقد ہوئی جس میں ذمہ دار اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع ِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی نے حضرت علی کے فضائل ومناقب پر بیان کیا ،اجتماع ِ پاک کا اختتام صلوۃ وسلام پر ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 15 فروری2022 ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مومن آباد کے ٹاؤن ذمہ دار وسیم عطاری نے زیڈ آئی بی انچارج بشیر احمد ، ونگ کمانڈر 92 علی رضا ، ایس پی اورنگی زیبر احمد اور ایس ایچ او پاکستان بازار گلزار احمد سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کا تعارف کروایا ، ہفتہ وار سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔