22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
21 فروری 2022ء بروز پیر رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر افضل حیات تارڑ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار نے اسسٹنٹ کمشنر کو 25
فروری 2022ء بروز جمعہ کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ذہنی آزمائش کے
فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ:تصور رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)