5
مارچ 2022 ء کو تحصیل احمد پور شرقیہ میں
نگران کابینہ کے ساتھ SHO اعظم کلو، ریسیکو سینئر آفیسر عابد، سب جیل
سپریڈنٹ عابد بھائی ، محکمہ زراعت آفسیر عرفان ، AC آفس اور DSP
آفس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سے ملاقاتوں
کا سلسلہ ہوا ۔
دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کاوزٹ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر شخصیات نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی نیت کی اور دعوت
اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
گزشتہ
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں ایس
ایچ او جناب قربان علی، ہیڈ معرر طارق ، اے ایس ای امیر سومرو سے ملاقات کی اور
فیضان مدینہ اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ایونٹ زکوة
سیشن اور جامع مسجد فیضان عثمان غنی کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ:
محمد ذکی عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
بلدیہ
عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کےلئے ذمہ داران و شخصیات کی ملاقات
گزشتہ
دنوں بلدیہ عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں دعوت اسلامی
کو مسجد کے لئے جگہ دی گئی اور مسجد کے سنگ بنیادکے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران عرفان بابا ، ٹاؤن
نگران حاجی سلمان ، ٹاؤن مشاورت کامران بھائی ، کاشف بھائی وعمران بھائی سمیت ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمن
کلہوڑ ، میونسپل کمشنر کورنگی عبد الماجد خان ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا خان ، ڈائریکٹر
پارک وقاص سومرو ، ایکس سی این خالد ملاح اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رینجرز
بریگیڈیئر شبیر احمد کادورہ
3
مارچ 2022 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیکٹر کمانڈر
بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر شبیر احمد نے وزٹ کیا جہاں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
امین عطاری ،سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ودیگر ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارنے بریگیڈیئر شبیر احمدکو دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ
جات فیضان آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ
سینٹر ، شعبہ تراجم، مدنی چینل اور
دارالأفتاء وغیرہ کا دورہ کروایا۔
اس دورے
پر ونگ کمانڈر بھٹائی رینجرز ونگ 72 کرنل مصور ، ڈی ایس آر ونگ 72 شکیل احمد بھی
شامل تھے ۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک اسلامی بھائی کے گھر پر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی
بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
مدنی بستہ کے سلسلے میں پسرور میں DSP مَلِک عامر ، سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل ،اسسٹنٹ
کمشنر حیدر عباسی، سیکیورٹی انچارچ افضل خرم ، آئی ٹی انچارچ ڈسٹرکٹ پولیس خرم شہزاد PSO ٹو DPO وغیرہ سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات مدنی بستہ کے حوالےسے گفتگو ہوئی
اور ان حضرات نے مدنی بستے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں سیاسی رہنما اوکاڑہ عباس علی جٹ اور
ان کے دوستوں نےوزٹ کیا۔ساتھ ہی دعوت
اسلامی کے دیگرشعبہ جات کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پرعباس علی جٹ نے عالمی مدنی
مرکز تین دن گزارنے کی نیت کی۔
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈی
ایس پی ٹریفک پولیس جناب ارشد قصور سے
ملاقات ہوئی ۔
دوران ملاقات ان سے فیضان مدینہ کاہنہ مدارس
وجامعات میں طلباء کی ٹریننگ کے لئےوقت لیا اور ان کو تحفہ میں آب زم زم اور کھجوریں پیش کیں۔
شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام سرگودھا میں غازی
محمد صلاح الدین کے گھر تربیتی سیشن
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیر
اہتمام سرگودھا میں اے آئی جی فنانس پنجاب غازی محمد صلاح الدین کے گھر پر عمرہ
تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے حج وعمرہ کی ادائیگی کے حوالہ سے
مکمل تربیت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے تحفے میں رفیق
المعتمرین پیش کی ۔
ترجمان پریس کلب کاشف امین ، ایس ایچ او عمران جتوئی کا
فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دورہ
1 مارچ 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ترجمان پریس
کلب کاشف امین، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن
عمران جتوئی اور رینٹ انسپکٹر راشد غفور اعوان
نے فیضانِ مدینہ بہاولپور کادورہ کیا اور
ساتھ ہی دعوت اسلامی کے ایف جی آر ایف کے تحت پودے بھی لگائے ۔
اس دوران مرکزی رکن شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم
عطاری اور نگران ڈویژن بہاولپور قاری احمد رضا عطاری بھی شریک تھے۔
1
مارچ 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام سندھ سیکریٹری میں ملاقاتوں کا سلسلہ رہا ، شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ
وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ شخصیات میں یہ حضرات شامل تھیں۔
1۔ سندھ
سیکریٹریٹ نجم احمد شاہ
2۔سیکریٹری
لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ خالد چاچر
3۔اسپیشل
سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ عبدالرشید بروہی
4۔ ڈپٹی
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ابو ناصر ابڑو
5۔ڈائریکٹرمحکمہ
تعلیم اخلاق احمد
6۔ریسرچ
آفیسر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حنیف نوریو
حاجی
منظور خلجی (مرحوم ) کے انتقال پر ان کے
بیٹے ڈاکٹر ریحان خلجی سے ملاقات و تعزیت
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے کمشنر سبی ڈویژن کے پرسنل سیکریٹری
ذیشان طاہر کے عزیز ، ڈپٹی کمشنر آفس کے سینئر کلرک کے کزن ،سبی ڈپٹی کمشنر آفس
سبی کے ریٹائرڈ سپرینڈنٹ (مرحوم )حاجی منظور خلجی کے انتقال پر ان کے بیٹے ڈاکٹر ریحان خلجی سے ملاقات و تعزیت کی اور انکے والد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کی ۔
Dawateislami