9
مارچ 2022 ء بروز بدھ ملتان میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ و مجلسِ سیکیورٹی کےذمہ
داران کی سی پی او شہزادحیدر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن
یونٹ نجف مہدی ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرمنیر، انچارچ پولیس لائن آصف علی حاکم، چیف
سیکیورٹی آفیسرمحمدفیضان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس
آفیسرفاروق لطیف ویگرسےملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات شب براءت اجتماعات پرسیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوت اسلامی کےشعبہ
FGRFو دیگرشعبہ
جات کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےانہیں بریف کیا،مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ
کرنےکی دعوت پیش کی اور انہیں مختلف کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:
مجلس رابطہ دعوت اسلامی ملتان ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکشن آفیسر ٹریفک پولیس کا اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ
گزشتہ
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکشن آفیسر ٹریفک پولیس پی آئی بی محمد
یوسف نے اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کیاجہاں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی محمد
یعقوب عطاری نے فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور پارکنگ کے امور پر مشاورت کی۔
8مارچ2022ءبروز
منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کی بذریعہ زوم میٹنگ ہوئی جس میں نگران مجلس حافظ قربان عطاری نے
ذمہ داران کے ساتھ وژن2026،رمضان عطیات ودیگر اہداف پر کلام کیا ۔(رپورٹ:
محمد دانش عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
اجتماع
شبِ براءت کے سلسلے میں لاہور ڈویژن کے
ذمہ داران کا شخصیات سے ملاقات
5
مارچ 2022 ء کو علامہ اقبال ٹاون لاہور
ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ
دارسید مقصود عطاری کے ساتھ شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا ، نیکی کی دعوت پیش کی گئی ، شخصیات کو اجتماع
ِ شب براءت میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی
اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔
شخصیات
میں ممبر نیشنل اسمبلی ایم این اے کرامت
کھو کھر ،ایم پی اے عمران سلیمی ، ایم پی اے نزیر چوہان اور ان کے اسٹاف کے افراد وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ:
محمد دانش عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
اقبال
ٹاؤن میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا پولیس افسران سے ملاقات
7
مارچ 2022 ء بروز پیرشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران و اقبال ٹاؤن کے ذمہ
دار ثناء المصطفٰی عطاری نے سیکٹر ٹاؤن شپ
کےایڈمن افسر ٹریفک محمد حسیب ، محمد نعمان
اور DSP
کے ریڈر عباس سے ملاقات کی۔
اس کے
علاوہ تھانہ ٹاؤن شپ کے پولیس آفیسرز اور ریسکیو
آفس میں آفس انچارج محمد نواز سے ملاقات کی اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و
رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس)
سمن
آباد ٹاؤن لاہور کے ذمہ داران سے ملاقات اوردینی کاموں پر مدنی مشورہ
7مارچ
2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےسمن آباد لاہور کے ذمہ دار
سے ملاقات کی اور ٹاؤن کے اندر مدنی کاموں پر مدنی مشورہ کیا ۔
ٹاؤن
ذمہ دار اقبال عطاری کے دل کے سٹنٹ ڈھلنے پر ان کی عیادت کی اور صوبائی ذمہ دار
رابطہ برائے شخصیات لیاقت عطاری نے ان کے لئے صحت یابی کی دعا کی ۔
اس کے
علاوہ اجتماع شب براءت کے سلسلے میں ہمراہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے ذمہ داران نے تھانہ SHO
عدنان سے ملاقات کی اور صوبائی ذمہ دار
لیاقت بھائی کے ساتھ اجتماع گاہ کا وزٹ کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
گزشتہ
دنوں کوئٹہ بلوچستان میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر
عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیااور تربیت کے
مدنی پھول پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : مصطفی انیس)
گزشتہ
دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے ڈی سی آفس میں شخصیات سے ملاقات کی جن میں :
*انچارچ
جنرل برانچ عرفان بٹ
*انچارچ
سیکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ عبدالرحمان
*انچارچ
اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ محمد مبارک
*SHO
تھانہ رنگپورہ تحسين محسن
*SHO
کوتوالی جہانزیب احمد خاں
*PSO
ٹو DPO خرم شہزاد
7
مارچ2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار ان نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی
ناصر آفتاب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی
نیزاس کے علاوہ ایس ایس پی سویا عزیزدار سے ملاقات کی ۔
گزشتہ
دنوں فیضان مدینہ تلونڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ریسکیو1122 نے
ابتدائی طبی علاج کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا جس میں جامعہ کے طلباء واساتذٔکرام سمیت نگران
کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
5
مارچ 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے اورنگی میں ایم این اے امین الحق ،ایم پی اے علی
خورشیدی اور ایم پی اے عدیل شہزاد ، آصف بھاشانی پی ٹی آئی اور ڈسٹرکٹ کے صدر سے
ملاقات کی اور مدنی مذاکرہ کی دعوت دی ۔
کورنگی
میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل آ فس میں مختلف
سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات
5
مارچ 2022 ء کوکورنگی میں پاکستان مسلم
لیگ فنکشنل کے ڈسٹرکٹ آ فس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ
رہا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوھدری اور علماءونگ کے کنوینر مولاناکمال
الدین سے ملاقات کی ۔
نیز
11 مارچ سے مسلم لیگ فنکشنل کے کورنگی ہیڈ آفس میں فیضان نماز کورس کا انعقاد ہو
گا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاشر مدنی، کورنگی مشاورت برائے رابطہ کاشف بھائی اور عمران عطاری بھی موجود تھے ۔
Dawateislami