7 مارچ 2022 ء بروز پیرشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران و اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار ثناء المصطفٰی عطاری  نے سیکٹر ٹاؤن شپ کےایڈمن افسر ٹریفک محمد حسیب ، محمد نعمان اور DSP کے ریڈر عباس سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ تھانہ ٹاؤن شپ کے پولیس آفیسرز اور ریسکیو آفس میں آفس انچارج محمد نواز سے ملاقات کی اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


7مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےسمن آباد لاہور کے ذمہ دار سے ملاقات کی اور ٹاؤن کے اندر مدنی کاموں پر مدنی مشورہ کیا ۔

ٹاؤن ذمہ دار اقبال عطاری کے دل کے سٹنٹ ڈھلنے پر ان کی عیادت کی اور صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے شخصیات لیاقت عطاری نے ان کے لئے صحت یابی کی دعا کی ۔

اس کے علاوہ اجتماع شب براءت کے سلسلے میں ہمراہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے ذمہ داران نے تھانہ SHO عدنان سے ملاقات کی اور صوبائی ذمہ دار لیاقت بھائی کے ساتھ اجتماع گاہ کا وزٹ کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں کوئٹہ بلوچستان میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیااور تربیت کے مدنی پھول  پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے  ڈی سی آفس میں شخصیات سے ملاقات کی جن میں :

*انچارچ جنرل برانچ عرفان بٹ

*انچارچ سیکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ عبدالرحمان

*انچارچ اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ محمد مبارک

*SHO تھانہ رنگپورہ تحسين محسن

*SHO کوتوالی جہانزیب احمد خاں

*PSO ٹو DPO خرم شہزاد 


7 مارچ2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار ان نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیزاس کے علاوہ ایس ایس پی سویا عزیزدار سے ملاقات کی ۔


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ تلونڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی علاج کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا جس میں جامعہ کے طلباء   واساتذٔکرام سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔


5 مارچ 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے  اورنگی میں ایم این اے امین الحق ،ایم پی اے علی خورشیدی اور ایم پی اے عدیل شہزاد ، آصف بھاشانی پی ٹی آئی اور ڈسٹرکٹ کے صدر سے ملاقات کی اور مدنی مذاکرہ کی دعوت دی ۔


5 مارچ 2022 ء کوکورنگی میں  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ڈسٹرکٹ آ فس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوھدری اور علماءونگ کے کنوینر مولاناکمال الدین سے ملاقات کی ۔

نیز 11 مارچ سے مسلم لیگ فنکشنل کے کورنگی ہیڈ آفس میں فیضان نماز کورس کا انعقاد ہو گا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاشر مدنی، کورنگی مشاورت برائے رابطہ کاشف بھائی اور عمران عطاری بھی موجود تھے ۔


5 مارچ 2022 ء کو  تحصیل احمد پور شرقیہ میں نگران کابینہ کے ساتھ SHO اعظم کلو، ریسیکو سینئر آفیسر عابد، سب جیل سپریڈنٹ عابد بھائی ، محکمہ زراعت آفسیر عرفان ، AC آفس اور DSP آفس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کاوزٹ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر شخصیات نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او جناب قربان علی، ہیڈ معرر طارق ، اے ایس ای امیر سومرو سے ملاقات کی اور فیضان مدینہ اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ایونٹ زکوة سیشن اور جامع مسجد فیضان عثمان غنی کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: محمد ذکی عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں بلدیہ عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں دعوت اسلامی کو مسجد کے لئے جگہ دی گئی اور مسجد کے سنگ بنیادکے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران عرفان بابا ، ٹاؤن نگران حاجی سلمان ، ٹاؤن مشاورت کامران بھائی ، کاشف بھائی  وعمران بھائی سمیت ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ ، میونسپل کمشنر کورنگی عبد الماجد خان ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا خان ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ایکس سی این خالد ملاح اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر شبیر احمد نے وزٹ کیا جہاں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری ،سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ودیگر ذمہ داران نے ان سے  ملاقات کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارنے بریگیڈیئر شبیر احمدکو دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات فیضان آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ سینٹر ، شعبہ تراجم، مدنی چینل اور دارالأفتاء وغیرہ کا دورہ کروایا۔

اس دورے پر ونگ کمانڈر بھٹائی رینجرز ونگ 72 کرنل مصور ، ڈی ایس آر ونگ 72 شکیل احمد بھی شامل تھے ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)