شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ میں
شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گوجرانوالہ میں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں :
پی ایس او ٹو کمشنر گوجرانوالہ طاہر بٹ کی ہمشیرہ کی فوتگی پہ قل شریف میں ذمہ
داران نے شرکت کی اور ایک مبلغ اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت کی ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے محکمہ فاریسٹ زبیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر آمین، ڈی سی جہلم نعمان حفیظ سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف کرایا اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت نیزفیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈویژن فیصل آباد میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی (ایڈمن) فرحان تنویر داؤدی اور اے
ایس آئی محمد عباس سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایانیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور شخصیات کے ساتھ ملکر
شجرکاری بھی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
سیالکوٹ میں رکن شوری حاجی اظہرعطاری کی ریجنل آفیسربابرحیات گوندل سے ملاقات
گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں رکن شوری حاجی اظہر
عطاری نے ریجنل آفیسر محکمہ اوقاف ڈویژن گوجرانوالہ بابر حیات گوندل اور ڈسٹرکٹ مینیجراوقاف
سیالکوٹ محمد جہانگير سے ان کے دفتر میں
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا
جبکہ سجادہ نشین دربار شہید امام علی الحق
سیالکوٹ سید مزمل حسین شاہ سے رکن شوری نے ملاقات کی اور مزار پر چادر چڑھاتے ہوئے صاحبِ مزار کے لئے دعا برائے ایصال
ثواب کی ۔
دوسری
جانب رکن شوریٰ نے تھانہ نیکاپورہ SHO
فہد ذیشان اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور ساتھ ملکر تھانہ میں شجر کاری کی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں فیصل آباد میں قائم چلڈرن ہسپتال میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پلانٹیشن ڈے منایا گیا جس میں شعبہ ذمہ داررابطہ برائے
شخصیات حافظ محمد قربان عطاری اور نگران میٹرو پولیٹن حافظ محمد عرفان عطاری مدنی نے مختلف شخصیات (جن میں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کاشف رضا اعوان، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا
انجم کمال بیگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بلال احمد، چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد
بلال فیروز جوئیہ، سابق صدر بار کونسل قیصر نذیر ساھی، سیکرٹری بار کونسل یاسر حیات
چٹھہ، ایم ایس چلڈرن ہسپتال حبیب احمد بٹر، ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے حافظ ثاقب وڑائچ،
سیاسی و سماجی شخصیت وحید خالق رامے، صدر پریس کلب شاھد علی اور سی او ایجوکیشن
محمد علی سیان سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شامل تھے) کے ہمراہ کم و بیش 1ہزار 700پودے لگائے۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم
کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے
ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ریجن فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16
مارچ 2022 ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) غلام علی سومرو ،
ڈپٹی سیکریٹری شفقت ابرو ، ڈپٹی سیکریٹری
محکمہ لوکل گورنمنٹ عبد الرشید بروہی اور
دیگر افسران سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے افسران کو رسائل پیش کرتے ہوئے انہیں شب براءت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔بعدازاں
ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رمضان المبارک
میں اعتکاف کے انتظامات کے لئے کے۔ایم۔سی میونسپل
کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ایسٹ کو لیٹر جاری کیا۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ:
مصطفی انیس)
شبِ
براءت اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران کی شخصیات و افسران سے ملاقاتیں
پچھلے
دنوں گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شبِ براءت اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران نے شخصیات و افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بڑی رات دعوت اسلامی کے اجتماعات میں گزارنے کا ذہن دیتے
ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔
اس
موقع پر جن شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا
ان میں SP
سٹی محمد ارسلان شاہ زیب، DSP
ماڈل ٹاؤن رمضان کمبوہ ، DSP کوتوالی اسد اسحاق ، SHO
تھانہ باغبانپورہ فرحت نواز چھٹہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن سب انسپکٹر ابراہیم شامل تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ:
مصطفی انیس)
16
مارچ 2022 ء کورابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی
کو ختم کرنے کےحوالے سے شجر کاری کا اہتمام
کیاجس میں ایس پی مدینہ ٹاؤن نعیم عزیز سندھو، ٹکٹ
ہولڈر ایم پی اے حافظ ثاقب وڑائچ اور ایم
ایس چلڈرن ہسپتال حبیب احمد بٹرنے بھی شرکت کی۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے شبِ براءت
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ:
مصطفی انیس)
گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی سیّد آصف مرتضی شاہ ، ڈی ایس پی رانا صداقت علی، ڈسٹرکٹ آفیسر انجم شاہ اور ڈسٹرکٹ
نگران محمد مدنی سے ملاقات کی۔
اس
دوران ذمہ داران نے شخصیات کو شعبہ کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی دینی
وسماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز
ڈی ایس پی سمیت شجر کاری کا بھی سلسلہ رہا۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ:
مصطفی انیس)
کورنگی
میں فیضان نماز کورس کروانے لے لئے ایم پی اے غلام جیلانی اور صدر تنویر چوھدری سے ملاقات
15
مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کورنگی میں ایم پی اے غلام
جیلانی اور مسلم لیگ فنکشنل کے صدر تنویر چوھدری سے ملاقات کی اور کورنگی آفس میں فیضان نماز کورس کروانے پر گفتگو کی نیز دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس کے
علاوہ ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی کے آفس میں مسجد کی تعمیرات کا کام شروع کروایا
نیز ایس ایچ او لانڈھی امین مغل ایچ ایم انور خان اور ڈیوٹی آفیسر علی اصغر سے
ملاقات کی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس )
فیروزآباد
ٹاؤن میں شب براء ت اجتماع کے حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس سے ملاقات
گزشتہ
دنوں رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی
بھائیوں نے فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ شب براء ت اجتماع کے
سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایچ او
ڈیفنس پولیس اسٹیشن جناب شبیر حسین سے
انکے آفس میں ملاقات کی اور شب ِبراءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس کے
علاوہ فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ گراؤنڈ کا بھی وزٹ کیا اور یہاں کے انتظامات پر گفتگو کی ۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس )
15
مارچ 2022 ء کو کراچی میں ذمہ داران نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب ، ایس
ایس پی انویسٹی گیشن عارف اسلم ، ڈی آئی بی
انچارج بشیر احمد ، ڈی ایس پی نیو کراچی عرفان کوبرا اور ڈی ایس پی منگھوپیر تصدق احمد سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں تعارف کروایا اور شب براءت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس )
گزشتہ
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات
کی اور دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شب براءت اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت پیش کی جس پر عمر شیر چٹھہ نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں کا انگریزی ترجمہ "
Backbiting "تحفے میں پیش کی۔( رپورٹ: محمد عظیم عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور ،کانٹینٹ: مصطفی انیس )
Dawateislami