30 مارچ 2022 ءبروزبدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ٹول پلازہ بہاولپور میں ڈسٹرکٹ نگران کے ہمراہ CPO حماد ناصر سے تعینات ہونے پر ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

دوران ملاقات ڈسٹرکٹ نگران نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور اسکی خدمات بیان کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


29 مارچ 2022 ء کو ڈسٹرکٹ اٹک  میں ذمہ داران نے ایس ایچ او کاشف، سپرینڈینٹ رفیق سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز کا تعارف کراتے ہوئے استقبال رمضان کے حوالے سے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ کے ڈسٹرکٹ اٹک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد عمران عطاری فتح جنگ ، محمد اکرام عطاری جھنڈ، ڈاکٹر رحمت، طاہر شاہ اسد ستی ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


29 مارچ 2022 ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ  میں افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معاون ٹیم سندھ نوید احمد شیخ ، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ محمد علی کھوسو اور ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر عہدیداران شامل تھے۔

شخصیات کو رمضان شریف میں ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرنے ، فیضان مدینہ وزٹ کرنے اور دیگر مناجات وغیرہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی کے ذمہ داران  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت ٹاؤن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے مدنی مشورے میں رمضان المبارک میں روزہ رکھنے ،ایک ماہ اعتکاف کرنے ، مد نی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


29  مارچ 2022 ء کوشعبہ ربطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے وزیر مذہبی امور و اوقاف کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا ۔

اسکے علاوہ وائس چیئر مین علماء ومشائخ کونسل قاضی سہیل قادری ،صدر تھانہ اے ایس آئی راجہ کاشف ومحرر تھانہ سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


27 مارچ 2022 ء کو کوئٹہ میں امت کی خیر خواہی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری ، ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان عطاری و دیگر ذمہ داران نے ایڈوکیٹ میر چنگیز حی ٔ بلوچ سے  ان کے والد (سابق سینیٹر ،بی ایس او کے بانی ڈاکٹر عبد الحیٔ بلوچ )کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے 28 ،29 مارچ 2022 ء کو ڈویژ ن فیصل آباد میں سٹی ذمہ دار قاری شوکت عطاری کے ہمراہ مختلف  جگہوں کا دورہ کیا اور شخصیات سےملاقات کی :

جس میں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن ، ڈویژنل کمشنر زاہد حسین ، اسسٹنٹ کمشنر قیصر عباس جاوید ، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن ، ایس ایس پی آپریشن محمد عبد اللہ ملک و دیگر افسران شامل تھے۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے لئے موبائل ایپلی کیشنز انسٹال کروائے ، شخصیات کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتاب بنام ”فیضان رمضان “ تحفے میں پیش کی ۔

جبکہ کمشنر آفس میں شعبہ FGRF کا تعارف کروایا اور شجرکاری کی گئی نیز ڈائریکٹر عبد اللہ نثار چیمہ سے دورانِ ملاقات FGRF کے لئے نرسری کی جگہ دینے پر بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے 4 کنال پودے رکھنے کے لئے زمین دینے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


28 مارچ 2022 ء کو خاصخیلی ہاؤس چمبڑ روڈ ٹنڈو الہ یار  سندھ میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کی گیا جس میں امام جامع مسجد مدینہ مولانا قاری فیض الحسن صاحب ، شوکت علی خاصخیلی ، خلیل احمد قائم خانی و دیگر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مذاکرہ میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو ایک ماہ اعتکاف کرنے، روزہ رکھنے اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ اس موقع پر سید نذیر حسین عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


28 مارچ 2022 ء کو بار ایسوسی ایشن پتوکی لاہور میں وکلاء کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری  نے استقبال رمضان کے سلسلے میں بیان کیا اور وکلاء کو رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ پتوکی مارکیٹ میں تاجران برادران کے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقے کا انعقاد ہواجس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر تاجران نے عطیات پیش بھی کیے اور مزید تعاون کرنے کی نیتیں کیں ساتھ ہی ڈاکٹر محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں پتوکی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں تحصیل نوشہرہ ضلع گوجرانوالہ میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران نے ایس ایچ او ساجد سوہل   اور سیکیورٹی انچارج عثمان گادی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات علاقے میں لگائے جانے والے مدنی بستےاور عطیات بکس کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی ،ایس ایچ او نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی نیز ذمہ دار نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب فیضان رمضان تحفہ میں دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


28 مارچ 2022 ء کو ماڈل ٹاؤن میں ایڈمنسٹر یٹر  کراچی جناب بیرسٹر مرتضی ٰ وہاب کے پروگرام میں دعوت اسلامی کے وفد نے شرکت کی جس میں رکن شوری ٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری و دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے پروگرام میں آئے مہمان صوبائی وزیر سعید غنی ، ایڈمنسٹر یٹر کورنگی جاوید کلہوڑ ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا و دیگر شخصیات سے ملاقات کی انہیں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا اور برنس گارڈن میں ایف جی آر ایف کے تحت شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


23 مارچ 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پٹرولنگ پوسٹ  روشن والابائی پاس فیصل آباد میں یو م ِپاکستان کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈی ایس پی ملک محمد امین ، پی آراو ٹو ایس ایس پی محمد رضوان بھٹی اور اے ایس آئی رانا محمد شاہد سے ملاقات کی اور حاضرین سے بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی قرآن خوانی میں بھی شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)