28 مارچ 2022 ء کو خاصخیلی ہاؤس چمبڑ روڈ ٹنڈو الہ یار  سندھ میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کی گیا جس میں امام جامع مسجد مدینہ مولانا قاری فیض الحسن صاحب ، شوکت علی خاصخیلی ، خلیل احمد قائم خانی و دیگر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مذاکرہ میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو ایک ماہ اعتکاف کرنے، روزہ رکھنے اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ اس موقع پر سید نذیر حسین عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


28 مارچ 2022 ء کو بار ایسوسی ایشن پتوکی لاہور میں وکلاء کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری  نے استقبال رمضان کے سلسلے میں بیان کیا اور وکلاء کو رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ پتوکی مارکیٹ میں تاجران برادران کے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقے کا انعقاد ہواجس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر تاجران نے عطیات پیش بھی کیے اور مزید تعاون کرنے کی نیتیں کیں ساتھ ہی ڈاکٹر محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں پتوکی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں تحصیل نوشہرہ ضلع گوجرانوالہ میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران نے ایس ایچ او ساجد سوہل   اور سیکیورٹی انچارج عثمان گادی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات علاقے میں لگائے جانے والے مدنی بستےاور عطیات بکس کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی ،ایس ایچ او نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی نیز ذمہ دار نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب فیضان رمضان تحفہ میں دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


28 مارچ 2022 ء کو ماڈل ٹاؤن میں ایڈمنسٹر یٹر  کراچی جناب بیرسٹر مرتضی ٰ وہاب کے پروگرام میں دعوت اسلامی کے وفد نے شرکت کی جس میں رکن شوری ٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری و دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے پروگرام میں آئے مہمان صوبائی وزیر سعید غنی ، ایڈمنسٹر یٹر کورنگی جاوید کلہوڑ ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا و دیگر شخصیات سے ملاقات کی انہیں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا اور برنس گارڈن میں ایف جی آر ایف کے تحت شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


23 مارچ 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پٹرولنگ پوسٹ  روشن والابائی پاس فیصل آباد میں یو م ِپاکستان کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈی ایس پی ملک محمد امین ، پی آراو ٹو ایس ایس پی محمد رضوان بھٹی اور اے ایس آئی رانا محمد شاہد سے ملاقات کی اور حاضرین سے بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی قرآن خوانی میں بھی شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑو کی والدہ محترمہ کی وفات پر قاری امیر بخش عطاری اور گلزار عطاری نے ان سے ان کے گھر جاکرتعزیت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور مرحومہ کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: محمد ابرہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا) 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں نصیر آباد بلوچستان میں سابق کونسلر حاجی غلام رسول سولنگی، محمد اکبر سولنگی اور امداد حسین سولنگی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ذمہ داران نے ان سے تعزیت کی ۔

قاری امیر بخش عطاری اور گلزار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت بھی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد ابرہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


امت کی خیر خواہی میں پیش پیش دعوت اسلامی نے بلائنڈ بچوں  کے لئے پہلا مدرسۃ المدینہ بلائنڈ گلستان جوہر کراچی میں افتتاح کیا اس موقع پر نگران کراچی سٹی و رکن شوری حاجی امین عطاری ودیگر ذمہ داران سمیت رہنما تحریک انصاف و کوآرڈینیٹر ممبر سندھ اسمبلی پی ایس ریحان غوری ، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری و دیگر علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائےشخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز فٹبال گراؤنڈ لاہور میں صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے شخصیات لیاقت عطاری  نے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئےاجتماع سالانہ تقسیم اسناد مدرسۃالمدینہ کے سلسلے میں گلشن راوی فٹبال گراؤنڈ لاہور کے انتظامات وغیرہ کا وزٹ کیا ۔

جبکہ ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ واہگہ ٹاؤن میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں سبی بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈسٹرکٹ جیل   سبی کے آفس میں سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ بلوچ کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

اس دوران مختلف قبائلی شخصیات سے ملاقات کیں دعوت اسلامی کا تعارف کرایا ، علاقے میں دینی کام کرنے اور ذمہ داران کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے سبی میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی عبد اللہ کاکڑ سے ان کے آفس میں ملاقات کی دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے تحت 25مارچ 2022ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی ایم سی آفس کورنگی کا وزٹ کیا اور (ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، نثار، وسیم شمع ، ندیم اور ظفر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل یونس خان، عرفان ، عدنان اور فرحان) سے ملاقاتیں کیں ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی موجودہ دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سےبتایا اور شعبہ جات کے دورہ کرنے کی دعوت پیش کی۔ دوسری جانب ڈی ایم سی کے تحت قائم مسجد کی جگہ پر تعمیرات کے کام کو دیکھا اور ڈائریکٹر صاحب سے اس پر میٹنگ کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)