یکم اپریل 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت حسن کالونی فیضان غوث اعظم میں واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح اور شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت واربرٹن جامع مسجد فیضان زم زم کے افتتاح کے حوالے سے ڈی سی ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ، DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان ، ضلع ننکانہ کے سیکورٹی انچارج جہانگیر بیگ ، سابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر رائے عابد حُسین اور دیگر شخصیات سے حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈویژن نگران قاری آصف محمود عطاری اور رانا ساجد عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف و اسکی خدمات بیان کرتے ہوئے مسجد فیضان زم زم اور واٹر فلٹر کے افتتاح کے سلسلےمیں ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور DCننکانہ زاہد پرویز وڑائچ کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”فیضان رمضان “تحفہ میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے تحت  مسجد کے افتتاح کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے باقاعدہ نماز باجماعت ادا کرکے مسجد کا افتتاح کیا اور حاضرین میں سنتوں بھرا اجتماع کیا جس میں مسجد کی فضیلت اور اسکے آداب بیان کئے ۔

اجتماع میں ریسکیو 1122 حافظ آباد کے ریجنل ہیڈ اور ڈسٹرکٹ آفیسر کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


31 مارچ 2022 ء کو  شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے نگران کابینہ دعوت اسلامی میاں چنوں محمد آصف بشیر عطاری و دیگر ذمہ دار ان کے ہمراہ ڈی ایس پی مہر ناصر علی ثاقب ، ایکسین واپڈا محمد رئیس احمد خان ، ریونیو آفیسر واپڈا راؤ محمداکرم، کمرشل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد ارشد خالد، معروف بزنس مین و رئیل اسٹیٹ انویسٹر عمیر شیخ و دیگر سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات و اسکی دینی خدمات کے حوالے سے انہیں بریف کیا ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں سابق چیئر مین بلدیہ رانا حنیف خان کے ڈیرے پر استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں اجتماع ذکرونعت کا اہتمام کیا گیا، اجتماع  پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیاگیا ، مبلغ دعوت اسلامی نے رمضان المبارک کے برکات لوٹنے کے لئے عبادات اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔

اس اجتماع میں سابق آئی جی پولیس میاں ایوب قریشی ، مظفر گڑھ بلدیہ کے سابق چیئر مین شیخ طارق شریف ، کونسلرز راناسردار احمد خان اور مقامی تاجران و شخصیات نے شرکت کی ، بعد اجتماع شخصیات سے مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات کی اور انجمن تاجران کے سابق صدر احسان خلیل پیر پھلوکے داماد کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی ساتھ ہی رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے راولپنڈی میں  وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ہمشیرہ اور راجہ معین سلطان کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کےایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے راجہ معین سلطان ، راجہ جبران علی اور انکے بیٹوں کو رمضان المبارک میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ راولپنڈی میں آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


30 مارچ 2022 ءبروزبدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ٹول پلازہ بہاولپور میں ڈسٹرکٹ نگران کے ہمراہ CPO حماد ناصر سے تعینات ہونے پر ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

دوران ملاقات ڈسٹرکٹ نگران نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور اسکی خدمات بیان کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


29 مارچ 2022 ء کو ڈسٹرکٹ اٹک  میں ذمہ داران نے ایس ایچ او کاشف، سپرینڈینٹ رفیق سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز کا تعارف کراتے ہوئے استقبال رمضان کے حوالے سے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ کے ڈسٹرکٹ اٹک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد عمران عطاری فتح جنگ ، محمد اکرام عطاری جھنڈ، ڈاکٹر رحمت، طاہر شاہ اسد ستی ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


29 مارچ 2022 ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ  میں افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معاون ٹیم سندھ نوید احمد شیخ ، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ محمد علی کھوسو اور ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر عہدیداران شامل تھے۔

شخصیات کو رمضان شریف میں ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرنے ، فیضان مدینہ وزٹ کرنے اور دیگر مناجات وغیرہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی کے ذمہ داران  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت ٹاؤن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے مدنی مشورے میں رمضان المبارک میں روزہ رکھنے ،ایک ماہ اعتکاف کرنے ، مد نی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


29  مارچ 2022 ء کوشعبہ ربطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے وزیر مذہبی امور و اوقاف کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا ۔

اسکے علاوہ وائس چیئر مین علماء ومشائخ کونسل قاضی سہیل قادری ،صدر تھانہ اے ایس آئی راجہ کاشف ومحرر تھانہ سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


27 مارچ 2022 ء کو کوئٹہ میں امت کی خیر خواہی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری ، ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان عطاری و دیگر ذمہ داران نے ایڈوکیٹ میر چنگیز حی ٔ بلوچ سے  ان کے والد (سابق سینیٹر ،بی ایس او کے بانی ڈاکٹر عبد الحیٔ بلوچ )کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے 28 ،29 مارچ 2022 ء کو ڈویژ ن فیصل آباد میں سٹی ذمہ دار قاری شوکت عطاری کے ہمراہ مختلف  جگہوں کا دورہ کیا اور شخصیات سےملاقات کی :

جس میں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن ، ڈویژنل کمشنر زاہد حسین ، اسسٹنٹ کمشنر قیصر عباس جاوید ، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن ، ایس ایس پی آپریشن محمد عبد اللہ ملک و دیگر افسران شامل تھے۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے لئے موبائل ایپلی کیشنز انسٹال کروائے ، شخصیات کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتاب بنام ”فیضان رمضان “ تحفے میں پیش کی ۔

جبکہ کمشنر آفس میں شعبہ FGRF کا تعارف کروایا اور شجرکاری کی گئی نیز ڈائریکٹر عبد اللہ نثار چیمہ سے دورانِ ملاقات FGRF کے لئے نرسری کی جگہ دینے پر بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے 4 کنال پودے رکھنے کے لئے زمین دینے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)