شخصیات کی خیر خواہی کے لئے ڈسٹرکٹ کورنگی میں
ڈپٹی کمشنر آفس میں افطار اجتماع کا اہتمام
15 اپریل 2022 ء کو دعوت اسلامی کے تحت شخصیات
کی خیر خواہی کے لئے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں افطار اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز
کھرانی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید
کلہوڑ ، ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی ، صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تنویر چوہدری
، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈائریکٹر ایجوکیشن
مشاہد اللہ ، ڈائریکٹر ایڈمن اویس خان ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم ر ضا ، صدر ہال
ایسوسی ایشن شیر زمان خان ، صدر الیکٹرانک مارکیٹ شیخ عبدالحبیب و دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک میں رکن شوری حاجی محمد اطہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رمضان المبارک کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، بعد اجتماع رکن شوری و دیگر ذمہ داران نے مہمانوں سے ملاقات کی اور
اجتماع میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )