پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائےشخصیات شالیمار ٹاؤن ڈسٹرکٹ لاہور کے تحت تھانہ مصطفی آباد لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان دیتے ہوئے پولیس کے جوانوں کوسنت اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع کے بعد ذمہ داران نے ایس ایچ او عاصم سے ملاقات کی اور رسائل تحفےمیں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں  سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی سرکل انچارج انسپکٹر محمد بوٹا سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں ، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا جس پر آئی ٹی انچارج ڈسٹرکٹ پولیس خرم اصغر نے شعبے کے کام کو سراہا ۔ذمہ دارنے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”عرش کا سایہ “تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں  پولیس اسٹیشن تحصیل کوٹ رادھا کشن میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تحصیل کوٹ رادھا کشن ، سینئر پولیس افسران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار محمد عبد الرحمن عطاری نےبیان کیا ،اس موقع پر کوٹ رادھا کشن کابینہ کے نگران محمد منہال عطاری ، اور ڈویژن نگران محمد شہریار مدنی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


14 اپریل 2022 ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بحالی اور ریلیف محکمہ حاجی رسول بخش چانڈیو سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مشیر رسول بخش کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے بارے میں بتایااور شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے عصر تامغرب فیضان مدینہ میں وقت گزارنے کی نیت کی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شالیمار ٹاؤن ڈسٹرکٹ لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں ایس ایچ او عاصم سے بھی ملاقات ہوئی ، پولیس جوانوں کو سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت ڈسٹرکٹ لاہور کے تحت ڈی ایس پی سرکل  ٹبی سٹی لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں پولیس جوانوں سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں حاضرین کو رمضان المبارک میں خوب نیکیاں کرنے اور عبادات کرنے کا ذہن دیا بالخصوص ڈی ایس پی کے بیٹے کو سنت اعتکاف کرنے کا ذ ہن دیا۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ میں ایس پی سٹی ارسلان ، ڈی ایس پی کوتوالی اسد اسحاق ، ایس ایچ او سبزی منڈی ندیم خالد  اور ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ عدنا ن اعجاز سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں اعتکاف کر نے کا ذہن دیا اور افطار اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


13 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنرجھنگ شاہد عباس جوئیہ   سے ان کے آفس میں ملاقات کی، دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی کاموں کے حوالے سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کیساتھ مشورہ کیا اور فیضان مدینہ جھنگ میں آنے کی دعوت دی۔

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سید حسن اسد علوی ، ڈی ایس پی طاہر کھچی ، انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ جھنگ محمد ہارون، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ انچارج عابد عطاری ، سیکیورٹی آفیسر ڈی پی او محمد فاروق ، ہیڈ آف جنرل برانچ ڈی سی آفس غلام ربانی ڈوگر ودیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رمضان المبارک میں جمعہ کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ، پولیس لائن میں افطار اجتماع کرنے کا طے ہوا اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں  سرگودھا ڈویژن تحصیل سلانوالی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مسلمانوں کی خیر خواہی و دینی کاموں کے سلسلے میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی سلانوالی ملک محمد جہانگیر جوئیہ ، تحصیلدار سلانوالی کلیم اللہ خان نیازی ، ایس ایچ او انسپکٹر راجہ ظفر عبا س ، سابقہ چیئر مین MC سلانوالی ملک محمد ارشد کھوکھر و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں ناظم جامعۃ المدینہ نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز شخصیات سے مختلف امور پر اور اداروں میں افطار اجتماع کروانے کے حوالے سے مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ محمد بلال فیروز جوئیہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا  دورہ کیا جہاں نگران سٹی حافظ محمد عرفان عطاری نے ان کا استقبال کیا اور دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کروانے کے بعد فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم ”فیضان قرآن آن لائن اکیڈمی “ کاخصوصی وزٹ کروایا۔

اس موقع پر نگران پاکستان و رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی اور بعد عصر مدنی مذاکرہ و مناجات افطار میں بھی شرکت کی۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں حافظ آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام کے افطاری کے لئے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین  نے افطاری کا اہتمام کیا جس پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران سمیت طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔

اس دعوتِ افطاری پر ذمہ داران نے میاں مراد حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے تحفہ پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد  میں اسپیشل سیشن جج اینٹی کرپشن اسلم بھٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد کاشف رضا اعوان نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا ۔

اس دوران فیضان مدینہ میں رکن شوری و نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنےکا ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )