23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کا
استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے
صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں دینی کاموں میں
ترقی کے لئے مدنی پھولوں ارشاد فرمائے جس پرذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)