پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پی اے ٹو ، ڈی سی عبدالغنی اور پی اے ٹو ، اے ڈی سی ٹو  نیاز علی سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی مختلف دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائی اور گلگت صوبائی نگران محمد عمران عطاری نے سٹی تھانہ ایس ایچ او افضل سکردو، ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی، کمشنر  بلتستان شجاع عالم ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص جوہر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر اکرم خان تحصیل ڈاغونی، سی ایم کا پرسنل سیکرٹری مقصود شاہ گلگت بلتستان ، ایس پی استور شرین عطاری سے ملاقات کی۔

سکردو مدنی چینل شعبہ کے نگران انجم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرایا اور رسائل تحائف میں پیش کئے گئے اور مدنی مرکز کے وزٹ کی دعوت دی ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری)


20 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت لاہور میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کے گھر افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں  ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا ، علاقے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور ذمہ داران کو عطیات جمع کرنے کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو شعبہ ربطہ برائے شخصیات کے تحت لاہور کینٹ  تھانہ فیکٹری ایریا میں افطار اجتماع ہوا جس میں پولیس کے جوانوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ  کے تحت اقبال ٹاؤن لاہور میں ریٹائرڈ بیوروکریٹس رائے منصب سے ذمہ داران نے انکے گھر پر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دیتے ہوئے سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اعتکاف کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


20 اپریل 2022 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید ہاشمی ، ڈی آئی جی جیل ڈویژن فیصل آباد و سرگودھا سعید اللہ گوندل اور انٹر نیشنل کبڈی کمنٹیٹر محمد طیب گیلانی نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

شخصیات کو دعوت اسلامی کی ڈاکیو مینٹری دکھائی ، فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرایا ، دعوت اسلامی ڈیجیٹل سروسز ایپ موبائل میں ڈاؤن لوڈ کروائی اور فیضان قراٰن ڈیجیٹل پین تحفہ میں دیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو 26 رمضان المبارک یوم ولادت پر مبارک باد بھی پیش کی اور رمضان المبارک میں کم از کم ایک رات نفلی اعتکاف فیضان مدینہ میں گزارنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں فیضان مدینہ اوکاڑہ صدر یوتھ وینگ اوکاڑہ رانا مجاہد ایڈوکیٹ ، صدر سنی تحریک سٹی اوکاڑہ شفیق قادری ، وہڈا آفیسر سٹی اوکاڑہ مشہود ارشاد ہاشمی ، سیاسی رہنما مہربابر ودیگر شخصیات نے دورہ کیا ۔

جہاں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور بعد عصر مدنی مذاکرہ میں شرکت کی ۔رکن شورٰی نے شخصیات کو تحفے میں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کرتے ہوئے اعتکاف کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری اورڈویژن ذمہ دار محمد سفیان عطاری نے گجرانوالہ کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا جہاں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں :

ایڈیشنل کمشنر جنرل شبیر بٹ، اسسٹنٹ کمشنر کامران، ایس ایس پی عبد القیوم گوندل، محمد اقبال اسسٹنٹ ٹو آر پی او، ایس پی لیگل ریجن گجرانوالہ محمد خان، ڈی ایس پی محمد نواز، ڈی ایس پی صفدر ، پی ایس او ٹو آر پی او خرم، سب انسپکٹر محمد نوازاور انسپکٹر اطہرشامل تھے دوران ملاقات مکتبۃ المدینہ کی کتاب فیضان رمضان تحفے میں پیش کئے ۔

جبکہ حافظ محمد سلیم زاہد چیئرمین امن کمیٹی ضلع گجرانوالہ نے فیضان مدینہ گجرانوالہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے حوالے سے تاثرات بھی دئیے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز لاہور  ڈویژن مجلس رابطہ برائے شخصیات (پولیٹیکل) کے تحت ایم این اے ممبر نیشنل اسمبلی ملک کرامت کھوکھر NA 135 اقبال ٹاؤن آفس میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں آفس کے اسٹاف اوردیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن لاہورمجلس رابطہ برائے شخصیات (پولیٹیکل) کے ذمہ دار ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اعتکاف کرنے کے لئے لوگوں کو ترغیب دی نیز مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو بہاولپور مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاخان کی آمد ہوئی ذمہ داران  نے استقبال کیا ۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ میں موجود شعبہ جات دکھایا بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرایاجس پر ایڈیشنل کمشنر نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کوخوب سراہا اور دعوت اسلامی کے کاموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

جبکہ گزشتہ روز میاں دلشاد قریشی نے بھی فیضان آن لائن اکیڈمی کاوزٹ کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایس پی اورنگی ٹاؤن توحید میمن سے ملاقات کی ۔

دواران ملاقات دعوت اسلامی کےدینی وسماجی خدمات کو بیان کیا اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں شرکت کی نیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


18 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات پنجا ب کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کا دیگر ذمہ داران سمیت ضلع سیالکوٹ میں دورہ ہوا جہاں ذمہ دار ان نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، ڈپٹی کمشنر ریونیو راؤف ، سپرینٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر اسد، پی اے ڈپٹی کمشنر نثار احمد، انچارج جنرل برانچ عرفان بٹ، ڈسٹرکٹ آئی ٹی انچارچ حافظ ظہیر، اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ،  ڈی پی او محمد حسن اقبال ، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق امجد، ڈی ایس پی لیگل محمد شہباز، ڈی ایس پی رانا زاہد، پی آر او ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج ڈسٹرکٹ فرنٹ ڈیسک آئی ٹی پولیس خرم اصغر جعسر، ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ تحسین محسن، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مبشر مقصوداور چیف آفیسر کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹوموجود ہیں

دوران ملاقات شخصیات کو فیضان رمضان کتاب ، ایف جی آر ایف کاتعارفی بک اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل پیش کئے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ریسکیو 1122 کے دفتر میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں سید عابد کمال اور 1122 کے آفیسر اور جوانوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے فیضان مدینہ سیالکوٹ کا وزٹ کیا ، مسجد کے متعلقہ ضروری کاموں پر مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )