گزشتہ دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں بالخصوص بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر ٹاؤن نگران کوئٹہ کنٹونمنٹ حاجی نورالعینین عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ تقسیم رسائل نور مصطفیٰ عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کوئٹہ ذمہ دار سجاد عطاری اور ضلع جعفر آباد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجیب الرحمٰن عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)