پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے ڈویژن ذمہ دار شعبہ کورسز مستنصر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے ضلع لودھران کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ ذمہ داران نے ممبرقومی اسمبلی( PTI ) میاں محمدشفیق آرائیں سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ میاں محمدشفیق آرائیں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے فیضانِ نماز کورس، فرض علوم کورس ، شریعت کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)