4 جون 2022ء بروزہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےلودھراں میں آفیسرانجینئرعرفان نزیر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران ذمہ داران نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونےوالی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضانِ قراٰن و حدیث کورس، فیضانِ نماز کورس اور جزوقتی کورسز کا تعارف کرواتے ہوئے ان کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران نے آفیسر کو دعوت ِ اسلامی کے ڈیجیٹل ایپس ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)