15 جون 2022 ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں اسپیشل سیکریٹری محمد عثمان معظم ، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مرتضی شیخ  اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی کورائی شامل تھے۔

دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کی جس پر غلام مرتضی شیخ نے 17 جون کو سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


15 جون 2022 ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ذمہ دار نے شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر نور مصطفی لغاری ، ڈی ایس پی سید علی رضا ، ایس ایچ او شاہ فیصل شمس الزماں اور ایچ ایم عبد الخلیل سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اسکےدیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔اور شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحائف میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایم این اے علی پرویز ملک ، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق ، ایم پی اے ملک وحید ، ایم پی اے چوہدری شہباز ، پریذیڈنٹ پولیٹیکل پارٹی ملک شوکت ، چیئر مین محمد سجاد ، ایم این اے  جاوید و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بریف دیتے ہوئے ، دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ : ندیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


14 جون 2022 ء بروز منگل تحصیل کروڑ ، ضلع لیہ  ، پنجاب میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح ، ڈی ایس پی محمد افضل خان ، ریسکیو آفیسر راؤ محمد اکبر اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کا مقبول ترین سلسلہ مدنی مذاکرہ میں بھی شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی نیت کی۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ دار نے محمد اشرف صالح و دیگر کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


13 جون 2022 ء بروز پیر کو سندھ سیکریٹریٹ میں  افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا :جس میں محکمہ داخلہ سلیم جلبانی ، سینئر چیف ماحولیات وقارالدین ، چیف سیکریٹری اسٹاف آفیسر عبدالستار عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبد الواجد لاکھو ، سیکشن آفیسر حنیف نوریو اور دیگر افسران شامل تھے ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف کروایااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


13جون2022 ء  بروز پیر مجلس رابطہ کے ڈویژن ذمہ دار نے نگران میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز قادری عطاری کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاء ، PA کمشنر شیخ وسیم ، ڈائریکٹر مینیجرچولستان مہر خالد، فوکل پرسن امتیاز حسین لاشاری ، 1122ریسکیو ڈسٹرکٹ آفسیر باقر حسین و دیگر اسٹاف سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات پھولوں کا گلدستہ اور کتاب بنام ”فیضان نماز “تحفے میں پیش کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ، نیز چولستان کے اندر دینی و سماجی کام کرنے کے لئے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کام میں مکمل کرنے کی تعاون کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد اقبال عطاری بہاولپور مجلس رابطہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


13 جون 2022 ء بروز پیر ملتان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار کی مجلس رابطہ ملتان کے ذمہ داران کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر اور سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے انہیں بریف کیا،اورمدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر عامر ڈوگر نے مدنی مرکز وزٹ کرنے کی نیت کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر کتب و رسائل انہیں تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا بالخصوص جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی ، جس پر چیف جسٹس نے دینی کاموں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزئی ، ایس پی لیگل حمید اللہ دستی، ڈی آئی جی کوئٹہ کے پرسنل سیکریٹری فضل داد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی غلام حسین، اکاؤنٹ آفیسر ڈی آئی جی آفس، و دیگر سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شخصیات کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کیاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر مجیب الرحمن عطاری ڈسٹرکٹ جعفر آباد شعبہ رابطہ ذمہ دار بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


گزشتہ دنوں  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری نے مجلس رابطہ ملتان کےذمہ داران حاجی مسعودعطاری ،محمدصفدرعطاری،حاجی محمدسعیدمنن کےہمراہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمدندیم قریشی سےملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سےتعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر سے بھی ملاقات کی اور شاہ محمود قریشی کوعالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ اختتام پر ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر کتب و رسائل تحفےمیں پیش کئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


10 جون 2022 ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار نے FGRF پاکستان سطح کے نگران محمد شفاعت عطاری ، صوبائی ذمہ دار FGRF ، ڈسٹرکٹ نگران بہاولپور حاجی اعجاز عطاری کے ہمراہ CDA چولستان مہر خالد ، امتیاز حسین لاشاری ، ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاء خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق قمر کنبوہ اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو چولستان کی حالیہ صورت حال پر دعوت اسلامی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا۔ آخر میں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں  ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ کے سٹی سرکل سیالکوٹ میں ڈی ایس پی کے نئے عہدےملنے پر ان سے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری نے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی ۔

دورانِ ملاقات رکن شوری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنا سفر مدینہ اور سفر ترکی کے حوالے سے زیارت مقبرہ صحابہ ٔکرام اور تبرکات کے متعلق بتایا نیز اختتام پر رکن شوریٰ نے دعائیں خیر کروائی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )