گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ میں جدول ہو ا جہاں سیکریٹری لیبر لئیق
احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری خالد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد ، سیکشن آفیسر آصف اور ڈپٹی سیکریٹری زین لغاری سے ملاقات
کی۔
دوران ملاقات افسران کو دعوت اسلامی کے دیگر
شعبہ جات کا تعارف کروایا اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار ، گلگت بلتستان آئی جی
سعید وزیر سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبائی نگران وکیل
عطاری ، محمد عمران عطاری اور دیامر و
بلتستان ڈویژن کے نگران سمیت کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار ، گلگت بلتستان آئی جی
سعید وزیر ، ڈویژن گلگت ڈی آئی جی فرمان علی ، ڈویژن بلتستان ڈی آئی جی حنیف اللہ
، ڈویژن دیامرڈی آئی جی میر طفیل، گلگت ایس ڈی پی او سردار احمد شہریار اور گلگت
ایس ایس پی شہباز الہی سے ملاقات کی ۔اس دوران دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا ااور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی
ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
لودہراں میں ذمہ دار فدا علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی (PML-n) کے صاحبزادے ڈاکٹر علی رضا سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ذمہ دار نے دعوت اسلامی کا تعارف
کروایااور اس کی دینی وسماجی خدمات بیان کی ، انہیں قربانی کورس کے حوالے سے بریف
کیا اور مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے تحت 27 جون 2022 ء کو رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران فیصل آباد میں ایس
ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال بیگ ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک محمد امین، پی آر او ٹو ایس ایس پی محمد رضوان اور کرائم رپورٹر 24 نیوز محمد وقاص بیگ
سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایس ایس پی کے
ہمراہ روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت کینال روڈ پر ریفلکٹر راڈ ز لگانے والے ورکرز سے ملاقات
کی اور وہاں کے انتظامات بھی دیکھے ۔ ( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن
مشاورت کے ذمہ داران کا 12 دینی کاموں اور کارکردگی کے حوالے سے مدنی مشورہ
پچھلے دنوں
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ
کورنگی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن مشاورت کے ذمہ
داران کا 12 دینی کاموں اور کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ نگران عرفان بابا اور نگران مجلس رابطہ برائے شخصیات سٹی ذمہ دار
حاجی یعقوب عطاری نے مدنی مشورہ کیا جس میں ٹاؤن ذمہ داران نے
شرکت کی۔
سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ذمہ داران کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور آئندہ کے
اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں علاقائی دورہ کیا
اور مختلف مقامات پر جدول کئے ، ان میں ڈی پی او آفس قصور ، ٹریفک پولیس آفس میں
افسران سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی
مطبوعہ ”ابلق گھوڑے سوار “تحفے میں پیش کئے جس پر انہوں نے ذمہ داران کو دعائیں
دیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز قصور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ داران نے ریسکیو آفسر قصور سلطان محمود سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
اور اس کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایاساتھ ہی دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے
کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پرسلطان محمود نے ڈسٹرکٹ قصور کی تمام برانچز میں نماز جنازہ کورس
کروانے کی نیت کی ۔
اس کے علاوہ سلطان محمود کو فیضان مدینہ فیصل
آباد وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کا تحصیل قصور میں
ڈسٹرکٹ قصور کے افسر محمد اسلم سے ملاقات ہوئی دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا اوراس کے دیگر شعبہ جات کا مختصر تعارف کروایا
نیز محمد اسلم کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن جمعہ پڑھنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے شرکت کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے تحت 27 جون 2022 ء کو ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونگی جاوید الرحمان ، ڈائریکٹر آئی ٹی واسق
ظفر ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر اور ڈائریکٹر
چارچ پارکنگ نیئر حسین سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ 28 جون 2022 ء کو ڈپٹی کمشنر آفس
کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، اسسٹنٹ کمشنر
کورنگی فاروق سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر شخصیات نے شرکت کرنے کی نیت کی اور ذمہ
داران کا شکریہ اداکیا ۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
رکن شوری ابو البیان حاجی اظہر عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ سے ملاقات
پچھلے دنوں سیالکوٹ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
ابو البیان حاجی اظہر عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر
ملک کاشف سے ملاقات کی ۔
رکن شوری نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت اسلامی اور اس
کے شعبہ جات کا تعارف کرایا نیز دینی کاموں میں تعاون کرنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات
دیئے اس کے علاوہ فیضان مدینہ سیالکوٹ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے قصور، واپڈا آفس میں سردار فصیح الرحمان وائس چیئرمین سرکل قصور سے
ملاقات کی دوران ملاقات دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر
انہوں نے آئندہ جمعہ وزٹ کرنے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے تحت 28 جون 2022 ء کو لودہراں میں
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
تحصیل نگران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
ملک فراز اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد انور،پی اے ٹو فنانس عبد
الرحمٰن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
راؤ مختار احمد و میونسپل کمیٹی آفیسرز و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے
سے انہیں بریف کیا اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں قربانی کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو
ہوئی نیز مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل
تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
Dawateislami