ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر ڈیرہ بگٹی حاجی محمد عظیم بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات
گزشتہ روز
دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی حاجی محمد عظیم بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، دورانِ ملاقات کھال جمع کرنے کے حوالے سے NOC لیا نیز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپنی قربانی کی کھال بھی دعوت اسلامی کو دینے کی
نیت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
06
جولائی 2022 ء کو صوبۂ پنجاب ضلع وہاڑی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد صدیق مدنی عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید
وسیم حسن شاہ سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے
سید وسیم کو پروموشن ملنے اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سٹی سے ADC وہاڑی بننے پر مبارک باد پیش کی اس کے علاوہ جمعرات کو ہو نے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے
شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی
کے زیرِا ہتمام سرگودھا ڈویژن کوٹ مومن میں ایک مسجد کا افتتاح ہوا جس میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
اس اجتماعِ
پاک میں مٹیلہ گروپ آف کمپنیز کے اونرمہر
انصر اقبال ہرل سمیت شہر بھر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجر
شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصورمیں 8 جولائی 2022ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی غلام یاسین عطاری ،
قاری محمود عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عاصم عطاری نے قصور شہر میں سرکاری
دفاتر کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سپرٹینڈنٹ پولیس آفیسر حاجی محمد اسلم ،ڈی
ایس پی پولیس سٹی قصور چوہدری سعید ،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل قصور اورنگزیب ، اسسٹنٹ
کمشنر قصور رضوان الحق ، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس قصور محمد اظہر ،ایس پی
انویسٹیگیشن عبدالوہاب سے ان کے
دفاتر میں ملاقات کی۔
ملاقات
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ F.G.R.F کے بارے میں
تفصیل سے معلومات دی۔ اس دوران ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے اور جمعہ
پڑھنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حافظ آباد میں
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور چیف آفیسر
حافظ آباد شاہد فاروق سے ملاقات
دعوت اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر حافظ آباد میں اسسٹنٹ
کمشنر رب نواز چدھڑ ، چیف آفیسر حافظ آباد شاہد فاروق ، انچارج آئی ایس آئی ملک
زبیر اعوان ، انچارج آئی بی آئی انسپکٹر محمد نواز ، سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی پی او
فیصل اعجاز اور سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی سی
میاں امتیاز احمد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کھال جمع کرنے والے پوائنٹز کے لئے سیکیورٹی برانچ ڈی
سی آفس سے این او سی لیا جبکہ چیف آفیسر
کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز سے سلاٹر
ہاؤس کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں
سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ، اسسٹنٹ کمشنر
محمد مرتضیٰ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ ، سیکیورٹی انچارج ڈی پی او دفتر محمد
افضل ، انچارج اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ محمد مبارک اور ایم آئی انچارج جہانگیرسے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات
دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں گفتگو ہوئی اور دعوت اسلامی کے
تحت قربانی کے کھالیں جمع کرنے کے حوالے
سے این او سی لیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روزدعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی سے
ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر
تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔اس دوران ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
اس موقع پر بلوچستان کے مختلف صوبائی وزراء، قبائلی سیاسی و
سماجی شخصیات،افسران و بیوروکریسی وغیرہ بھی
موجود تھے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، میونسپل کارپوریشن
،محکمہ اوقاف ، کینال ریسٹ ہاؤس و دیگر آفسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت خانیوال میں
ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ، ڈی
پی او، میونسپل کارپوریشن ،محکمہ اوقاف ، کینال ریسٹ ہاؤس و دیگر آفسرز سے
ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ۔اس دوران دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور این او سی برائے
چرم ہائے قربانی کے حوالے سے سلیم باجوہ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ذمہ داران کو
ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دیتے ہوئے تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید شیر ، ڈپٹی کمشنر شیخ غلام دستگیر ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ارشاد سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی
اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، ڈپٹی کمشنر ایاز کلہوڑ ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق
سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی
اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پنڈی بھٹیاں میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ
کمشنر منور حسین سے ملاقات کی اور انہیں اس نئے عہدے کی مبارک باد دی ۔ دوران
ملاقات مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بتایا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی
کروائی ۔نیز مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اور تسبیح تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس غلام نبی بھٹی نے دورہ
کیا ، ذمہ داران سے ملاقات کی اور نماز جمعہ اداکیا۔
ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات
بیان کئے اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا ، اس موقع پر شخصیات نے
دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
Dawateislami