پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن مشاورت کے ذمہ داران کا 12 دینی کاموں اور کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ نگران عرفان بابا اور نگران مجلس رابطہ برائے شخصیات سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے مدنی مشورہ کیا جس میں ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں علاقائی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جدول کئے ، ان میں ڈی پی او آفس قصور ، ٹریفک پولیس آفس میں افسران سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”ابلق گھوڑے سوار “تحفے میں پیش کئے جس پر انہوں نے ذمہ داران کو دعائیں دیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز قصور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریسکیو آفسر قصور سلطان محمود سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور اس کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایاساتھ ہی دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پرسلطان محمود نے  ڈسٹرکٹ قصور کی تمام برانچز میں نماز جنازہ کورس کروانے کی نیت کی ۔

اس کے علاوہ سلطان محمود کو فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا تحصیل قصور  میں ڈسٹرکٹ قصور کے افسر محمد اسلم سے ملاقات ہوئی دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا اوراس کے دیگر شعبہ جات کا مختصر تعارف کروایا نیز محمد اسلم کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن جمعہ پڑھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے تحت 27 جون 2022 ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونگی جاوید الرحمان ، ڈائریکٹر آئی ٹی واسق ظفر ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر  اور ڈائریکٹر چارچ پارکنگ نیئر حسین سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ 28 جون 2022 ء کو ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر شخصیات نے شرکت کرنے کی نیت کی اور ذمہ داران کا شکریہ اداکیا ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو البیان حاجی اظہر عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف سے ملاقات کی ۔

رکن شوری نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کرایا نیز دینی کاموں میں تعاون کرنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے اس کے علاوہ فیضان مدینہ سیالکوٹ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قصور، واپڈا آفس میں سردار فصیح الرحمان وائس چیئرمین سرکل قصور سے ملاقات   کی دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے آئندہ جمعہ وزٹ کرنے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے تحت 28 جون 2022 ء کو لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران  نے تحصیل نگران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک فراز اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد انور،پی اے ٹو فنانس عبد الرحمٰن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ مختار احمد و میونسپل کمیٹی آفیسرز و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں قربانی کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جون 2022ء بروز بدھ کھیوڑہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحصیل پنڈ دادنخان ذمہ دار فہیم عطاری اور شہر سطح کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں چوکی انچارج مقصود احمد سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں کی NOC کے حوالے سے اہم نکات پر میٹنگ کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جون 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں ایس ایس پی آفس کورنگی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فیصل بشیر میمن، ڈی آئی بی انچارج عبدالماجد انور، ڈی ایس پی کورنگی جاوید یوسفزئی، ایس ایچ او کورنگی فاروق سنجرانی اور ایس ایچ او عوامی سہیل خاصخیلی سمیت ڈی آئی بی ایشو برانچ کے افسران شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز مختلف شعبہ جا ت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران سے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی سیکورٹی کے سلسلے میں میٹنگ کی جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں قصوریہ خاندان کے گھر پر شخصیات اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے قصوریہ خاندان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دعوتِ اسلامی کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم بنا کر دیا ہے مزید دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بنا کر دینے کی نیتیں کیں ہیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ ، رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف، ڈی پی او ذیشان رضا، ایس پی ناصر باجوہ،   ڈی ایس پی سمبڑیال رانا جمیل، پی ایس ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبے جات بالخصوص شعبہ مدنی قافلہ کے بارےمیں بتایا ساتھ ہی راہ خدا میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )