پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ خالد خورشید قادری سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔

اس دوران صوبائی نگران محمد عمران عطاری اور نگران بلتستان ڈویژن نے وزیرِ اعلیٰ کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)