عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مختلف شخصیات (جن میں ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق، انچارج سیکورٹی سعید احمد، پی ایس او ٹو ڈی پی او خرم شہزاد، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ اور ہیڈ جنرل مرزا عرفان بٹ شامل تھے) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر اُن شخصیات کا شکریہ ادا کیا بالخصوص ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ جنہوں نے اپنی قربانی کے جانور کی کھال سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی قربانی کی کھالیں بھی جمع کروائیں۔بعدازاں ڈی ایس پی سٹی نے اگلے سال عید الاضحیٰ پر اپنے گھر کے باہر دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)