نیکی کی دعوت دینے کے لئے پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مرید خان بگٹی کے صاحبزادگان سے ملاقات کی۔ ملاقات
میں ضلع جعفر آباد کے رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران مجیب الرحمن عطاری، غلام
حسین عطاری ،حاجی امان اللہ عطاری بھی ساتھ تھے۔
اس
موقع پر محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان نے ان کی رہائش گاہ پر دینی حلقہ لگایا جس میں انہوں نے نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے آخر
میں ڈی ایس پی مرید خان بگٹی کے مسائل اور پریشانیوں کے لئے خصوصی دعا کروائی اور شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔ ۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16
جولائی 2022ء کو لودہراں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کےذمہ دارفداعلی عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ ماہرتعلیم MD
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیچرل سائنس(PINS) پروفیسرراناکاشف لطیف
سےملاقات ہوئی ۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے ان کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کےحوالےسےبریف کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ داران نے ایس ایس پی موٹروے پولیس آفس سیالموڑ کا
دورہ کیا۔ایس ایس پی موٹروے پولیس محمد
فیصل اکرم سی پی او، HQ موٹروے پولیس سید حسنات احمد شاہ ،انچارج لائنز موٹروے پولیس ایاز احمد خان
نیازی و دیگر افسران سے ملاقات کی۔
تمام
افسران کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا اور انہیں نیکی کی دعوت دی گئی۔ اس کے بعد
تمام افسران کے ساتھ ملکر ایس ایس پی
موٹروے پولیس آفس سیالموڑ میں شجرکاری کی گئی۔ (رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ حافظ آباد/ڈویژن گوجرانوالہ
میں محمد مدثر عطاری ،محمد نعیم عطاری اور
حافظ فاروق عطاری نے دعوت اسلامی کی
تحت (ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ
وڑائچ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادسردار موارہن خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعمر فاروق وڑائچ ،
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ،ایس ایچ او سٹی حافظ آباد سید عروج شاہ،
سیکورٹی انچارج ٹو ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد،سیکورٹی انچارج ٹو ڈی پی او
آفس فیصل اعجاز،پی آر او ٹو ڈی پی او دلدار بھٹی،اکاونٹینٹ ٹو ڈی پی او ملک سجاد
اعوان،ڈسٹرکٹ انچارج IB محمد نواز چھینہ)ان سے ملاقات
کی۔
عید
الضحی کے موقع پر دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور رسائل تحفہ میں دیئے۔ ان کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز جامعۃ المدینہ اور مدنی مرکز وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے صوبے
گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات (جن میں آئی جی
گلگت سعید خان وزیر، آئی جی گلگت جیل خانہ جات شمیر عباس، سیکرٹری
قانون گلگت رحیم گل، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر گلگت افضل بٹ، ڈی آئی جی
گلگت محمد فرمان، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات محمد سلیم، ڈپٹی
کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ، ایس ایس پی گلگت محمد اسحاق، ایس پی
آفتاب عالم، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن احمد شاہ مسعود، اسسٹنٹ کمشنر گلگت عبد الوہاب، ڈی ایس پی حنیف الرحمن مقدم، ہوم سیکرٹری اسٹاف آفیسر محمد طاہر، انسپکٹر محمد وکیل، انسپکٹر محمد وقار، ایڈووکیٹ سیف الرحمن، ڈاکٹر ناصر رینجر اور ہدایت الرحمان محکمہ جنگلات شامل تھے) سے ملاقات کی۔اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف، مدنی چینل اورڈیجیٹل سروسز
سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ گلگت
بلتستان وزیر اعلیٰ خالد خورشید قادری سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔
اس دوران صوبائی نگران محمد عمران عطاری اور
نگران بلتستان ڈویژن نے وزیرِ اعلیٰ کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں
بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افضل حیات تارڑ سے
ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ذمہ دار نے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیا اور مختلف
شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو
سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مختلف شخصیات (جن میں ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق، انچارج سیکورٹی سعید احمد، پی ایس او ٹو ڈی
پی او خرم شہزاد، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ اور ہیڈ جنرل مرزا عرفان بٹ شامل
تھے) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر اُن شخصیات
کا شکریہ ادا کیا بالخصوص ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ جنہوں نے اپنی قربانی کے
جانور کی کھال سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی قربانی کی کھالیں بھی جمع کروائیں۔بعدازاں
ڈی ایس پی سٹی نے اگلے سال عید الاضحیٰ پر اپنے گھر کے باہر دعوتِ اسلامی کے زیرِ
انتظام کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں مختلف شخصیات
سےدینی کاموں کے سلسلے میں ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں کمشنر گلگت بلتستان میر وقار، ڈپٹی کمشنر گلگت
اسامہ مجید چیمہ، ایس ایس پی گلگت شہباز الہی، ایس پی گلگت غلام محمد، سیکرٹری
گلگت اسمبلی محمد عبد الرزاق، ڈپٹی سیکرٹری محمد انصار، ڈپٹی سیکرٹری سلیم زمان، ڈپٹی
سیکرٹری محمد اشرف اور اپوزیشن لیڈر اسٹاف آفیسر محمد شرافت شامل تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف، مدنی چینل اورڈیجیٹل سروسز سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے ذمہ داران کا آئی جی گلگت، ڈی آئی جی گلگت،
پولیس اسٹیشن جٹیال، ڈپٹی کمشنر دفتر، وزیر ٹرانسپورٹ دفتر اور ایکسائز دفتر کا
شیڈول رہا جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کو بیان کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے ADCG محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جا ت اور اسکے تحت
ہونیوالے کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص
شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
وزٹ کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”ابلق
گھوڑے سوار “ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے سپرنڈنٹ آفس میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقہ لگایا اور وہاں کے آفیسرز
و دیگر عملے سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جا ت اور اسکے تحت ہونیوالے کاموں کے بارے میں
بتایا بالخصوص شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی
اور رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار “ تحفے میں
پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق
پوری سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جا ت اور اسکے تحت
ہونیوالے کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص
شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
وزٹ کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”ابلق
گھوڑے سوار “ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)