پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری نے گلگت اسمبلی کا وزٹ کیا اور گلگت بلتستان منسٹر واٹرز اینڈ پاور  مشتاق حسین، گلگت منسٹر بلدیات حاجی حمید اورگلگت اسمبلی سیکرٹری عبد الرزاق سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات رکن شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی کاموں پر گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ساتھ ہی انہیں کتب و رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21 جولائی 2022 ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔

اجتماع پاک کاباقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن اور نعت رسول ﷺ سے کیا ، رکن شوری نے حاضرین سے بیان کرتے ہوئےانہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اپنا محاسبہ نفس و اصلاح اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس اجتماع میں مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ شخصیات نے شرکت کی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21 جولائی 2022 ء کو خانیوال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ DC آفس ، انچارج لاء اینڈ آرڈر برانچ راشد خانزادہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن افتخار بنگش و دیگر آفسرز سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ذمہ داران نے انکاشکریہ ادا کیا اور انہیں شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


20 جولائی 2022 ءکو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اورنگزیب سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

جس میں دعوت اسلامی کےشعبہFGRF کے تحت شجرکاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا ساتھ ہی دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس اور کڈز مدنی چینل کے متعلق بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


20 جولائی 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں چیف کارپوریشن میونسپل کمیٹی راشد  سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

جس میں دعوت اسلامی کےشعبہFGRF کے تحت شجرکاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا ، دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس اور کڈز مدنی چینل کے متعلق بتایا نیز صوبائی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نماز کا طریقہ “تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں DSP لیگل شیخ فیاض سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونیوالے شجرکاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس اور کڈز مدنی چینل کے متعلق بھی گفتگو کی ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز گوجرانوالہ میں CPO رائے اعجاز سیال ، SSP قیوم گوندل ، ریڈر CPO سب انسپکٹر عمران گورائیہ ، PSO to DPO سب انسپکٹر محمد اکرام ، OSI سب انسپکٹر ہارون ، ریڈر SSP وہاب ، سیکیورٹی آفیسر سب انسپکٹر بلال ورک سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماعا ت ومدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


20 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کی  کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق SP شاہ فیصل وجاہت حسین، SHO شاہ فیصل منظور آرائیں ، HM عبد الخلیل ، SHO سعودآباد ، HM عابد ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ماڈل ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد اور دیگر اسٹاف کے لوگوں سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ماڈل ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں 21 جولائی 2022 ءکو اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کرنے اور سیکیورٹی لگانے پر مشورہ کیا نیز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


20 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے kpk میں منسٹر فاریسٹ کے PA زبیر خان سے ملاقات کی جس میں صوبائی ذمہ دار ریاض خان عطاری اور رجب علی عطاری نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز یکم اگست کو ہونے والے شجرکاری مہم کے حوالے سے مشورہ بھی کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جولائی 2022ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قصور شہر کے مختلف گورنمنٹ افسران سے ملاقات کی جن میں ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد سلطان محمود، چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر راشد، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر محمد فیاض موہل اور ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض شامل تھے۔

اس دوران صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ افسران کو دعوت ِاسلامی کےشعبہFGRF کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس سمیت کڈز مدنی چینل کے متعلق بریفنگ دی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جولائی 2022 ء کو بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منسٹر وزیر خزانہ سی اینڈ ڈبلیو سردار عبد الرحمٰن کھیتران کے فرزند سردار انعام شاہ کھیتران سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئےعلاقے میں 12 دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ،ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دیتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: ارسلان عطاری، مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ بارکھان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19 جولائی 2022 ء کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ محمد یاسر رضوان سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی اور ان کو گوجرہ اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہفتہ وار اجتماع اور یکم اگست کو ہونیوالی شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد آنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ سابق ایم ۔ پی۔ اے۔ محمد اسامہ حمزہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)