شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ذمہ داران دعوت اسلامی نے آر پی او ملتان ڈویژن رفعت مختار راجہ، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر وڑائچ،ایس ایس پی RIB
ملتان ڈویژن راؤ محمد نعیم شاہدسے تفصیلی ملاقاتاتیں کیں۔
دوران ملاقات آر پی او اور سی پی او کو سینئر رینک میں
پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی نیز
انہیں دعوت اسلامی کے تنظیمی سیٹ اپ کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ دنوں میں ملتان میں منعقد ہونے والے نگران شوریٰ
کے مدنی حلقے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کی نیت کی۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ
پنجاب قاری اقبال
عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
20 اگست 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کےتحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ایس
ایس پی آ فس کورنگی کا شیڈول رہا جہاں
انہوں نے مختلف آفیسرز سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے ڈی آئی بی برانچ کے انچارج عبدالماجد انور، ٹو
ایس پی آفس کے نسیمِ خان اور عبدالماجد خان سمیت اسٹاف کے دیگر عملے کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس
پی ٹریفک کے دفتر میں ایس ایس پی ریڈر اشرف سے بھی ملاقات کی اور تمام افسران کو
دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا نیز انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے
تحت پسرور میں ذمہ داران نے گورنمنٹ اداروں کے مختلف افسران (جن میں اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر محمد یوسف، ڈی ایس پی ملک عامر، ایس ایچ
او تھانہ سٹی جہانزیب خان، ڈپٹی کمشنر میثم عباس سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسامہ،
ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق اور ڈی ایس
پی لیگل رانا شہباز شامل تھے) سے
ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے افسران کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکرتے ہوئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی فیصل آبا
د آمد، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں
دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری
کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مختلف شخصیات سے ہوئی۔
اس دوران شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ
حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
نگرانِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود شخصیات کو نیک اعمال کرنے اور گناہوں
سے بچتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اس حلقے میں سابق ایم این اے و وفاقی وزیر طلال
بدر چوہدری، ایم پی اے و صوبائی وزیر برائے معدنیات لطیف نذر گجر، سیشن جج فیصل
آباد عظیم بھٹی، سابق ضلع ناظم ٹوبہ چوھدری محمد اشفاق، چیف وارنٹ آفیسر ایئر فورس
آصف جاوید، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد وجیہہ الدین، چیف آفیسر کارپوریشن (لالیاں چنیوٹ) محمد فیصل،
چیف ایگزیکٹو آفیسر FWMC محمد بلال فیروز جوئیہ، ڈسٹرکٹ آفیسر
پٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی ملک محمد امین، ڈسٹرکٹ پنشنر آفیسر ڈی سی آفس طارق محمود،
انچارج سپیشل برانچ مدینہ ٹاؤن محمد اسد، انچارج سیکیورٹی برانچ محمد ندیم، انچارج
سیکورٹی برانچ محمد گل زیب، ایف بی آر آفیسر محمد قمر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت
محمد قاسم موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے ضلع گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے سرکاری افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی کامران حسین مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر بٹ ضلع گوجرانوالہ اور پی اے محمد رضوان سمیت
دیگر افسران شامل تھے۔
اسی طرح ذمہ داران نے سپرنٹنڈنٹ آفس کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے وائس چیئرمین پی ایچ اے محمد شبیر، سابق ایم پی اے محمد طارق
گجر، سابق نندی پور ٹاؤن ناظم محمد رضوان چیمہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرز کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے ذریعے حالیہ بارشوں میں امت کی خیر خواہی کے لئے کی جانے والی امداد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے افسران کو شعبہ
مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی سینئر سیاستدان
مخدوم جاویدہاشمی سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان شہر کے شیڈول پر
تھے جہاں انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔
دورانِ شیڈول 21 اگست 2022ء بروز اتوار عاشقانِ
رسول کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سینئر سیاستدان
مخدوم جاویدہاشمی (ممبرصوبائی اسمبلی وسابق مشیروزیراعلیٰ
پنجاب)، حاجی جاوید اخترانصاری (سی پی او)، خرم شہزادحیدر
(SSP)، رائےمحمد فیض سلطان (ریجنل
آفیسر سوئی گیس) اور محمداویس رضا (پی آراوٹوایڈیشنل آئی جی ساؤتھ) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار حاجی غلام یسین قادری نے تحصیل قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل ،
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرحافظ عثمان اور افسران کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے آفس میں ساتھ ملکر پودا لگایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض موہل نے
اپنے تاثرات بھی دئیے۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
صوبائی ذمہ دار کی پولیس حکام ڈی ایس پی اینٹی رائیڈ فورس پنجاب
محمد مسعود سے ملاقات
15اگست 2022ء بروز پیر صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے پولیس حکام ڈی ایس پی اینٹی رائیڈ فورس پنجاب
محمد مسعود سے ملاقات کی ، دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بتاتے ہوئے FGRF کے تحت ہونیوالی شجرکاری کے بارے میں بھی
بتایا اور رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کی کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی احمد جمال سے ملاقات
15اگست 2022ء بروز پیر رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے صوبائی ذمہ دار کیساتھ کمانڈنٹ کالج
ڈی آئی جی احمد جمال ، ایس ایس پی ایڈمن
محمد طارق، پی ایس ٹو کمانڈنٹ بابر ، پرسنل
سیکرٹری ٹو کمانڈنٹ ذیشان ، ڈی ایس پی مستنصر کاظمی ، ڈی ایس پی زاہد مختار نظامی ،
ڈی ایس پی محمد مسعود ، لائن افسر محمد اختر اور ریزرو انسپکٹر شاہد جاوید سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات مدنی حلقہ و اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی خدمات
اور FGRF کے تحت ہونی والی فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے رکن شوری نے آفیسرز
کو رسائل تحفے میں پیش کئے۔
نیز رکن
شوری نے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج چوھنگ اور ایس
ایس پی ایڈمن اور دیگر افسران کےساتھ ملکر پودا بھی لگایا ۔ (رپورٹ : رابطہ
برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز گجرات میں مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی اظہر عطاری کے شجرکاری کے سلسلے میں افسران سے ملاقات کی اور انکے ساتھ ملکر شجرکاری بھی کی۔
شجرکاری کے سلسلے میں DC
دفتر میں ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تاڑر ، ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل اور پولیس
لائن گجرات میں ایلیٹ فورس کے ڈسٹرکٹ انچارج وقار اور اس کے جوانوں کے ساتھ مل کر
پولیس لائن میں شجر کاری کی ۔
شجرکاری کے بعد مدنی چینل کو افسران نے تأثرات
بھی دیئے۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
18
اگست 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں minister of rehabilitation Sindh حاجی رسول بخش ، director education-dept آفتاب شیخ، deputy director عبد الستار عباسی اور دیگر افسران و عملہ شامل تھے۔
دوران ملاقات افسران کو FGRF کے تحت ہونیوالی شجرکاری کے بارے میں بتایاگیا ۔ اس ملاقات میں FGRF کے ذمہ دار فیضان عطاری بھی شریک تھے ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے
دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے ڈی جی سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سید افتخار احمد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق
الرحمان نیازی کے ہمراہ سرگودھا تھیلیسیمیا سینٹر میں یوم آزادی کے
موقع پر سینٹر کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ ذمہ داران نے افسران کو دعوت اسلامی
کی تھیلیسیمیا کے سلسلے میں کی جانے والی کاوششوں پر بریفنگ دی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی اس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے فیضان مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بیوروکریٹس مجلس میٹرو
سٹی سرگودھا ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami