15اگست 2022ء  بروز پیر رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے صوبائی ذمہ دار کیساتھ کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی احمد جمال ، ایس ایس پی ایڈمن محمد طارق، پی ایس ٹو کمانڈنٹ بابر ، پرسنل سیکرٹری ٹو کمانڈنٹ ذیشان ، ڈی ایس پی مستنصر کاظمی ، ڈی ایس پی زاہد مختار نظامی ، ڈی ایس پی محمد مسعود ، لائن افسر محمد اختر اور ریزرو انسپکٹر شاہد جاوید سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات مدنی حلقہ و اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی خدمات اور FGRF کے تحت ہونی والی فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے رکن شوری نے آفیسرز کو رسائل تحفے میں پیش کئے۔

نیز رکن شوری نے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج چوھنگ اور ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر افسران کےساتھ ملکر پودا بھی لگایا ۔ (رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )