30
اگست 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری کی خانیوال مجلس رابطہ کےذمہ
دارعبدالرحمٰن عطاری،عاشرعطاری کےہمراہ DPO عمران جلیل خان غلزئی سےملاقات ہوئی ۔
مبلغ
اسلامی بھائی نے خانیوال تعیناتی پر ان کو
مبارک باد دی نیز فیضان مدینہ وزٹ کرنے اورشجرکاری کےحوالےسےپودہ
لگانے کی دعوت دی جسےانہوں نےقبول کیااورجلدوزٹ کرنےاورشجرکاری مہم میں حصہ لینےکی
یقین دہانی کرائی۔ آخر میں انہیں مکتبۃ
المدینہ کی تصانیف تحفےمیں پیش کیں۔
علاوہ ازیں سابقہ SDPO
کبیروالہdsp
عبدالرحیم لغاری،ڈی ایس پی میاں چنوں مہرناصرعلی ثاقب،S.H.O عبدالحکیم راؤحامد،ایس ایچ او
صدرمہرامتیازاحمدسیال، پرسنل اسٹاف آفیسرٹوڈی پی او مختیاراحمدودیگرسے بھی ملاقاتیں
کیں اورانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
وفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی
ڈسٹرکٹ خانیوال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شیخ
فواد اکرم سابق صدر چیمبر نے پچھلے دنوں فیضان
مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ان کو ویلکم کہتے ہوئے ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے بتایا اور انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ
ہونے کی دعوت دی ۔ اس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور ربیع الاول میں اسلام آباد اسلامک یونیورسٹی
میں شخصیات اورا سٹوڈنٹس میں اجتماع میلاد النبی ﷺ کروانے نیز شیخ برادران کی ٹرانسپورٹ کمپنی شالیمار ایکسپریس
بسز میں مدنی چینل کے پروگرامز چلانے کی
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: ڈسٹرک جھنگ و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ میں مصیبت
زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے لگائے گئے کیمپ میں ابو البیان رکن شوریٰ حاجی
اظہر عطاری کی شرکت ہوئی اور
مدنی چینل پر بھی لائیو ہوئے۔
رکن
شوریٰ نے مدنی چینل پر دنیا بھر کے عاشقان رسول کو بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ کیمپ کی صورت حال سے آگاہ کیا اور دیگر مقامات
کے بارے میں بھی بتایا۔علاوہ ازیں رکن شوری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے
ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کورنگی
میں قائم ایف جی آر ایف کے کیمپ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی
وہاب کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سیلاب متاثرین
کیمپ ڈسٹرکٹ کورنگی میں قائم FGRFکا ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی نے دورہ کیا ۔
اس
موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مصیبت
زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے لگائے گئے
کیمپس اوراس سلسلے میں کئے جانے والے دیگر اقدامات کے حوالے سے معلومات فراہم
کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کی خدمات کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں لودہراں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے لودہراں
میں لگنےوالےپاکستان آرمی کےامدادی کیمپ کاوزٹ کیا،کیمپ انچارج کیپٹن واسع
سےملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے امدادی کیمپ پروزٹ کی دعوت جوانہوں نےقبول
کی اوردعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےامدادی کیمپ کاوزٹ کیانیز ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28
اگست 2022ء کو لودہراں میں دعوت اسلامی کے تحت سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ امدادی
کیمپ کامیڈیانمائندگان نےوزٹ کیا۔جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جو تباہیاں ہوئیں ان کے تدارک میں
دعوت اسلامی کا جو ملک بھر میں کردار ہے اس پر تفصیل دی جس کی انہوں نے رپورٹنگ بھی کی۔
اسی
طرح لودہراں مرکزی چوک میں دعوت اسلامی
کےتحت لگنےوالےامدادی کیمپ پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی آمدہوئی ۔ انہوں
نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور
دعوتِ اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت
اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ
ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے گئے
سابق
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ملک محمد عمر فاروق ملک مبشرشہزاد کوآرڈینیٹر پی
پی 106 و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سدھار منڈی
چیف آفیسر کارپوریشن ڈجکوٹ ظفر اقبال چٹھہ نے دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ
ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا
رکھنا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی
موجود تھے۔
علاوہ
ازیں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک محمد
عمر فاروق نے بعد شجر کاری اپنے آفس میں
دعوت اسلامی کے 41 سال مکمل ہونے پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے اور خدمات دعوت اسلامی کو بہت اچھے انداز میں بیان
کیا۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28اگست
2022ء کو راولپنڈی میں ذمہ داران نے نورالامین مینگل ، کمشنر طاہر فاروق ، ڈی سی
راولپنڈی ، ڈی ایس پی ظفر شکیل ، انسپکٹر جہانزیب ، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ عبد
الحمید و دیگر سے ملاقات کی اور پولیس لائن راولپنڈی و کمشنر راولپنڈی آفس میں
شجرکاری کی ۔
اس کے
علاوہ مدنی چینل کی ریکارڈنگ کابھی سلسلہ ہوا اور مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی ۔(رپورٹ:
محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات راولپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے
دنوں کورنگی میں شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت سیلاب متاثرین کیمپ کا ڈپٹی کمشنر
کورنگی سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ڈی ایس پی جاوید
یوسفزئی ، ایس ایس او زاہد لودھی ، ڈائریکٹرصولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹرپارک
وقاص سومرو ، ایکس سی این بہروز خان اور دیگر افسران نے وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ڈسکہ
میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت بلڈ کیمپ کا اہتمام
پچھلے
دنوں ڈسکہ میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں سابقہ چیئرمین بلدیہ چوہدری عاطف پاشی ، سابق ایم پی اے اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ذوالفقار سیالوی نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور
بلڈ کیمپ کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری بھی موجود تھے جن سے شخصیات نے
ملاقات کی اور ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
اسلام
آباد جی 11 میں شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے
تحت امدادی کیمپ
سیلاب
زدگان کی مدد کے لئے ملک بھر میں مختلف
مقامات پر FGRF کے تحت امدادی کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔
اسی
سلسلے میں اسلام آباد جی 11 میں
شعبہ FGRF دعوتِ
اسلامی کے تحت بارشوں و سیلاب سے متأثر لوگوں کی مدد کے لئے امدادی کیمپ
لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان جمع
کیا جارہا ہے۔
واضح
رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ امدادی
کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو
اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ
فرمائیں۔(رپورٹ:
شعبہ ایف جی آر ایف ، اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
25اگست
2022ء کو لودہراں میں ڈی پی او کاشف اسلم سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں ”ڈی پی او “ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔
اسلامی
بھائیوں نے دعوے اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ا میراہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس
عطارقادری کی کتابیں تحائف میں دیں جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
Dawateislami