کمشنر کراچی اور ڈی سی ویسٹ  اور ایڈمینسٹر ویسٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق، ڈائریکٹر صولڈوسیٹ اوردیگر عملے نے 8 ستمبر2 202ء کو ویسٹ کے تمام سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا ۔

کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو کیمپ وزٹ کروایا اور اس دوران انہیں ملک وبیرون ہونے والی دعوت اسلامی کی خدمات پر بریفنگ دی نیز شعبہ ایف جی آر ایف کی موجودہ ورکنگ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت گوجرانولہ ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیالکوٹ میں 1122 کے ریجنل آفیسر سید عابد کمال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضال،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد اسامہ، چیف آفیسر محمد زبیر وٹو، تحصیل کونسل شاہد وڑائچ سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے بارے میں بتایا جس کو انہوں نے بہت سراہا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت 8 ستمبر2022ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عبدالرؤف ، سیکیورٹی انچارج ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد ڈی ایس پی، صدر حافظ آباد محمد اسلم رانا سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ساتھ ساتھ انہیں فیضان مدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز وزٹ کی دعوت دی گئی اور شجرکاری مہم کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان سے سیلاب زدگان کے کیمپس کے لئے NOC وصول کیا ۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری شان حسنین عطاری شعبہ رابطہ حافظ آباد/سرگودھا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 ستمبر  2022ء کو کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات حاجی یعقوب عطاری کا ڈسٹرکٹ کورنگی کا جدول ہوا جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی نواز کلہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو، مختیار کارہیڈ کوارٹر ممتاز چنا اور اسٹاف آفیسر امجد واہگو سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات یعقوب عطاری نے افسران کو دعوت اسلامی بالخصوص شعبہ FGRF کی سماجی خدمات پر انہیں اپڈیٹ فراہم کی جس پر ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر نے شعبہ ایف جی آر ایف اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اس حوالے سے تاثرات پیش کئے۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کوئٹہ بروری روڈ ایس ایچ او عتیق سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کریم نے چاہا تو کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسس اوپن ھونگے اور ان کے بارے میں معلومات دی ۔

اس موقع پر ایس ایچ او صاحب کو اسکول وزٹ کرنے کی دعوت دی اور اسکول سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی نیز انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /سننے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: ایڈمنسٹیٹر فیضان اسکول کوئٹہ فارماسسٹ سجاد احمد مدنی عفیہ عنہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت لودہراں میں قائم   ریلیف امدادی کیمپ سے 6 دستمبر 2022ء کو تیسری امدادی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کی گئی۔

اس موقع پردعائیہ تقریب میں امیدوارصوبائی اسمبلی،ایم ڈی ایئرسیال مہرمحمداشرف سیال،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رانا شہزادانور،مرکزی انجمن تاجران کےنمائنگان معروف بزنس مین حافظ شیرمحمد،ملک گلزاراحمدکاوش،مرکزی میلادمصطفیٰ کمیٹی کے ممبران حاجی راناالطاف خان،شمش خان،محمدعباس بھٹی ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ان احباب نےدعوت اسلامی کےامدادی کاموں کو خوب سراہااورذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نمائندگان کا سندہ سیکریٹی آفس میں جدول ہواجس میں انہوں نے وہاں موجود (غلام ثقلین ڈی جی محکمہ اطلاعات،علی گل سنجرانی،ایڈیشنل سیکرٹری، سلیم خان ڈائریکٹر، اور نوید میمن سسٹم اینالسٹ (G-19)محکمہ پی اینڈ ڈی) افسران سے ملاقات کیں۔

مبلغ اسلامی بھائیوں نے دوران ملاقات انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں انہیں شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا جس پر ڈی جی صاحب کے دفتر میں اگلے ہفتے شجرکاری کرنے کا بھی طے ہوا۔ مزید آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل دعوت اسلامی تحفے کے طور پر پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی نواز کلہوڑ کے ساتھ صوبائی محتسب اعلیٰ اور افسران کو متاثرین کیمپ کا وزٹ کروایا اور انہیں کیمپ میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں آر پی او گوجرانوالہ ڈویژن محمد منیر مسعود مارتھ، ایس ایس پی RIB گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر رضوان احمد خان، اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ڈویژن محمد اسد محمود چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری خرم شہزاد بھٹی، اے سی جنرل سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر تنویر یٰسین، ڈی ایس پی کوتوالی گوجرانوالہ چوہدری ثناء الله ڈھلوں، ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری صفدر علی ہنجراء اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد سجادشامل تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیں نیز شخصیات کو شجرکاری کرنے کا ذہن دیا۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  FGRF کی جانب سے بختیار آباد ضلع سبی کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سولنگی قبیلے کی شخصیت رئیس پیر بخش سولنگی ،ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میاں نور احمد نے وزٹ کیا ۔

کیمپ پر موجود ذمہ دار نے انہیں سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کے حوالے سے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی سماجی خدمات کے بارے بریفنگ دی ۔ اس پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ADC اپر کوہستان عمران ضیاء سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز اپر کوہستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں عمران ضیاء نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گوجرانوالہ میں مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری محمد عرفان احسان سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے چودھری محمد عرفان احسان کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)