دعوت اسلامی FGRF کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ پر مختلف شخصیات نے وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں سرور ہاشمی، اے ڈی ایچ او ضلع سبی ڈاکٹر ذیشان بشیر، اکاؤنٹ آفیسر ڈی سی آفس سبی عبدالصمد بنگلزئی نے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

٭دوسری طرف سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے رابطہ ہوااور مشاورت کے بعد ان کی جانب سے نشاندہی کرائے ہوئے گاؤں پر جہاں حاجت تھی وہاں پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور دعوت اسلامی FGRF کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)