پچھلے دنوں  منڈی بہاوالدین میں ڈپٹی کمشنر عثمان چیف آفیسر احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یاسین ورک،ڈی پی او نعیم سندھو سے ملاقات کی۔

چیف آفیسر سے ربیع الاول کے اجتماعات کے انتظامات کے حوالے سے کلام کیا جس کا انہوں نے پازیٹو جواب دیا اور ڈی پی او صاحب سے پولیس لائن میں اجتماع کی بات کی اس پر انہوں نے اچھے تائثرات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سے بھی ربیع الاول میں اجتماع کی بات کی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  امیدوار برائے MNA رانا تنویر حیات نے فیضان مدینہ کوٹ رادھاکشن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہیں تحصیل نگران کوٹ رادھاکشن منہال عطاری نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

رانا تنویر حیات نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے بہت اچھے تاثرات دیئے اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن جانے کی نیت بھی کی ۔ آخر میں انہیں نگران تحصیل نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف کروایا اور تحفہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل کوٹ رادھا کشن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علامہ اقبال زون شعبہ پولیس کے نگران ثناء المصطفیٰ عطاری اور ٹاؤن شپ سرکل کے ذ مہ دار خواجہ سلیم عطاری نے ایس پی SP ڈاکٹر محمد رضا ، ڈی ایس پی CIA تصدق حسین کھوکھر ، ڈی ایس پی DSP ڈولفن فراز احمد سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ تمام شخصیات کونماز جمعہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ادا کرنے اور وزٹ کرنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کی۔(رپورٹ: سید مقصود شاہ عطاری ڈسٹرکٹ لاہور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹری آفس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حنیف چنا،اختر عنایت بخاری،اڈیشنل سیکریٹری کالج غلام مرتضیٰ،سینئر چیف انوائر منٹ سلیم جلبانی،سیکشن آفسر محمد ندیم سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات سیکریٹری ایس اینڈ جی۔اے۔ڈی سے کمیٹی روم میں محفل میلاد کرانے کی درخواست کی جس پر انہوں اظہار مسرت کیانیز سیکریٹری اسپورٹس نے شجرکاری کا آخری پروگرام کرانے کا دن فائنل کیا اور دیگر افسران کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21ستمبر 2022ءکو ایم پی اے غلام جیلانی  سے استقبال ربیع الاول کے اجتماع کے حوالے سے اجتماع گاہ کے فیڈر ایکزیمشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ۔

اس موقع پر ایم پی اے غلام جیلانی صاحب کو اجتماع گاہ کا وزٹ کروایا گیا ایم پی اے صاحب نے اجتماع گاہ کی لائٹنگ پینل سے 15پول اپنی طرف سے لگانے کی نیت کا اظہار کیا نیز ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ڈپٹی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی یونس خان نے بھی ایم پی اے صاحب کے ساتھ وزٹ کیا اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 ستمبر 2022ء کو  استقبال ربیع الاوّل اجتماع کورنگی کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور اجتماع کی سیکورٹی، بی ڈی اور واک تھرو گیٹ کے حوالے سے کلام ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے اجتماع کے لئے این او سی حاصل کی اور ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی ربیع الاول کے حوالے سے میٹنگ اٹینٹ کی جس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد علی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر وسیم سومرو ،چاروں ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نیز تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ میٹنگ نے بھی شرکت کی۔ استقبال ربیع الاول کے اجتماع اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے اجتماعات کے انتظامات وسیکیورٹی کے حوالے سے کلام کیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 ستمبر  2022ء بروز جمعرات ہوم سیکریٹری کی ہدایت پر اسپیشل ہوم سیکریٹری عدنان ارشد کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارحاجی یعقوب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی کی شخصیات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی نیز اسپیشل سیکریٹری نے اس پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی سیکریٹری نوید آرائیں کو ہدایات جاری کیں۔ آخر میں ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی گئی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران مولانا وقار مدنی ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار عمران اکبر عطاری اور ڈویژن ذمہ دار غلام ابرار عطاری نے ڈیرہ غازی خان میں چیف آفیسر بلدیہ جواد الحسن گوندل سے ملاقات کی اور چیف آفیسر کے عہدے کے تعینات پر مبارک باد پیش کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں تعارف پیش کیا بالخصوص سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے شعبہ FGRF کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی ۔

چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور ذمہ داران کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈی جی خان ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے ذمہ داران خیبر پختونخواہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پرائیوٹ محمد اسحاق قریشی سے ملاقات کی او ر دعوت اسلامی و شعبہ FGRF کی خدمات کا تعارف پیش کیا ۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثر افراد کے لئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات بالخصوص خیبر پختونخواہ میں امدادی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر محمد اسحاق قریشی نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: احمد رضا المدنی ، مجلس رابطہ برائے شخصیات پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


17 ستمبر 2022ء  بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب لیاقت علی عطاری نے دورہ حدیث شریف فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور طلباء کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے گفتگو کی جس پر طلباء نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کام کے لئے خود کو پیش کیا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی چیف کارپوریشن ، لاہور عامر سہیل بٹ کے والد کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: عظیم رضا عطاری فرحان عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی شعبہ FGRF کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر پودے لگارہی ہے اور ساتھ ہی عاشقان رسول کو پودا لگانے کا ذہن بھی دیتی ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ٹکٹ ہولڈر ایم این اے میاں طارق پی ٹی آئی کے گھر پر ملاقات کی ، ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیّتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران اور میاں طارق نے ملکر شجرکاری بھی کی ۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری ، کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز پشاور میں دعوت اسلامی کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے مرکزی امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستان کے سابقہ وزیر قانون عارف یوسف خان ، متحدہ امن کمیٹی کے رکن ہارون خان ، اسسٹنٹ کمشنر پشاور جنید شاہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ومیڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزٹ کیا ۔

اس موقع پر شخصیات نے دعوت اسلامی FGRF کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور ان کے نظم و ضبط و کوششوں کو سراہاتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)