23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران مولانا
وقار مدنی ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار عمران اکبر عطاری اور ڈویژن ذمہ دار غلام ابرار عطاری نے ڈیرہ
غازی خان میں چیف آفیسر بلدیہ جواد الحسن گوندل سے ملاقات کی اور چیف آفیسر کے
عہدے کے تعینات پر مبارک باد پیش کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں تعارف پیش کیا بالخصوص سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے شعبہ FGRF کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی ۔
چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہا اور ذمہ داران کو ہر ممکن
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈی جی خان ڈویژن ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)