6ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نمائندگان کا سندہ سیکریٹی آفس میں جدول ہواجس میں انہوں نے وہاں موجود (غلام ثقلین ڈی جی محکمہ اطلاعات،علی گل سنجرانی،ایڈیشنل سیکرٹری، سلیم خان ڈائریکٹر، اور نوید میمن سسٹم اینالسٹ (G-19)محکمہ پی اینڈ ڈی) افسران سے ملاقات کیں۔

مبلغ اسلامی بھائیوں نے دوران ملاقات انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں انہیں شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا جس پر ڈی جی صاحب کے دفتر میں اگلے ہفتے شجرکاری کرنے کا بھی طے ہوا۔ مزید آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل دعوت اسلامی تحفے کے طور پر پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی نواز کلہوڑ کے ساتھ صوبائی محتسب اعلیٰ اور افسران کو متاثرین کیمپ کا وزٹ کروایا اور انہیں کیمپ میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں آر پی او گوجرانوالہ ڈویژن محمد منیر مسعود مارتھ، ایس ایس پی RIB گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر رضوان احمد خان، اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ڈویژن محمد اسد محمود چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری خرم شہزاد بھٹی، اے سی جنرل سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر تنویر یٰسین، ڈی ایس پی کوتوالی گوجرانوالہ چوہدری ثناء الله ڈھلوں، ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری صفدر علی ہنجراء اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد سجادشامل تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیں نیز شخصیات کو شجرکاری کرنے کا ذہن دیا۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  FGRF کی جانب سے بختیار آباد ضلع سبی کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سولنگی قبیلے کی شخصیت رئیس پیر بخش سولنگی ،ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میاں نور احمد نے وزٹ کیا ۔

کیمپ پر موجود ذمہ دار نے انہیں سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کے حوالے سے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی سماجی خدمات کے بارے بریفنگ دی ۔ اس پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ADC اپر کوہستان عمران ضیاء سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز اپر کوہستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں عمران ضیاء نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گوجرانوالہ میں مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری محمد عرفان احسان سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے چودھری محمد عرفان احسان کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اپریل 2022ء  کو کانسٹیبل مشرف چٹھہ کا دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلئیر والا میں ادا کی گئی جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ اس کے علاوہ جامعۃ المدینہ کوٹ گورا اورسیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5 ستمبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری نے وفدکےہمراہ ڈپٹی کمشنررائےیاسرحسین بھٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کےتحت ہونیوالےفلاحی کاموں بالخصوص موجودہ سیلابی صورتحال میں دعوت اسلامی کےتحت ریلیف کےکاموں کےحوالےسےانہیں بریف کیااورامدادی کیمپ پروزٹ کی دعوت دی جو انہوں نےقبول کی نیز امدادی کیمپ کاوزٹ بھی کیا۔

اس موقع پر کیمپ انچارج محمد الطاف عطاری نےڈپٹی کمشنرکوامدادی کاموں اور کیمپ پرموجودہ اور روانہ کئے گئےسامان کی تفصیلات سےآگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر نےمکمل ریکارڈاورمینجمنٹ کےحوالےسے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5ستمبر2022ءکو دعوت اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے لگائے گئے کیمپ پر ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی، انڈسٹریل ایریا کانٹی کے صدر سلمان اسلم اور ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر محمد بخش نے وزٹ کیا۔

شعبہ تاجران کے ذمہ دار فرحان عطاری نے سلمان اسلم کو کیمپ میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے فلاحی ودینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں اپنے تاثرات دیتے ہوئے شعبہ FGRF کی کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات (ڈسٹرکٹ و سیشن جج چنیوٹ امجد نزیر چوہدری، ایڈیشنل سیشن جج لالیاں غلام مصطفٰی چوہدری، سینئر سول جج لالیاں آصف اقبال، صدر بار ایسوسی ایشن لالیاں مہر لیاقت علی سپراء، ایس ایچ او لالیاں مہر عبدالرشید جپہ اور صدر پریس کلب لالیاں محمد عرفان بٹ) کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس لالیاں میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔

اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجود شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جبکہ سیشن جج چنیوٹ کو ذمہ داران کی جانب سے ”عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کی425حکایات“، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اور ”درخت لگایئےثواب کمایئے“ رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرفرخ جاوید (انچارج فلڈریلیف کیمپ) اور ایڈیشنل کمشنرجنرل سیف اللہ بلوانی سمیت دیگرادارے کے افسران سے میٹنگ کی۔

دورانِ میٹنگ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران فداعلی عطاری اور عمران اکبرعطاری نے افسران سے سیلاب متأثرین کے لئے ہونے والے ریلیف کاموں پر مشاورت کی نیز زیادہ متأثر علاقے اور وہ علاقے جہاں ابھی تک ریلیف کے لئے رسائی نہیں ہو پائی ان کے بارے میں اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور دعوتِ اسلامی کے ہمراہ ریلیف کاموں میں مزید بہتری کے لئے چند امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محمد زوہیب شفیع اور صدر پریس کلب کوٹ مومن رانا الماس حنیف نے پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

اس دوران شخصیات نے سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

بعدازاں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود سیلاب زدگان کی امداد کے لئے گاڑیوں پر راشن اور ضروریاتِ زندگی کا سامان روانہ کیا نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس موقع پر دعا بھی کروائی جس میں اسسٹنٹ کمشنراور صدر پریس کلب سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)