پچھلے
دنوں پھالیہ شہر میں ڈی ایس پی سٹی گجرات
چوہدری پرویز گوندل صاحب کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کےسلسلے میں ایصال ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی گجرات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءالرحمن عطاری سمیت
دیگر ذمہ دران نے شرکت کی ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دران نے ڈی ایس پی صاحب کے غم میں شریک ہوتے ہوئے ان سے
والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اس دوران ڈی پی او سید غضنفرعلی شاہ صاحب سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کی خیر خواہی امت کے جذبےکے تحت دنیا بھر میں
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا ۔
دعوت
اسلامی کی طرف سے ختمِ قل خوانی کے اس موقع پر 200 سے زائد قرآن پاک،سورتیں اور دیگروظائف
چوہدری پرویز گوندل صاحب کی والدہ محترمہ کو ایصال کیے گئے اوران کے لیے بخشش و
مغفرت کی دعا کی گئی۔(رپورٹ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ
گجرت)