سی ایم آفس میں رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی مختلف شخصیات سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہCM Office Of Punjab کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس
دوران رکنِ شوریٰ کی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال، ایم پی اے ندیم
عباس بارا، صوبائی وزیر کوآپریٹو اینڈ پارلیمانی امور راجہ بشارت، ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر برائے اسپشل ایجوکیشن
چوہدری اخلاق، سابقہ وزیر برائے سوشل ویلفیئر سیّد صمصام بخاری اور صوبائی وزیر
برائے معدنیات و قدرتی وسائل حافظ عمار یاسر شامل تھے۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں اہم نکات پر گفتگو کی اور وہاں موجود شخصیات
کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عطر، تسبیح اور
مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی
کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )