دعوتِ اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2022ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ میں پی اے محمد اعظم (Special Assistant to CM For Revenue & Estate KPK) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں اہم امور پر میٹنگ کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )