دعوتِ اسلامی خالصتاً غیر سیاسی تحریک ہے جس  کا کام دینِ اسلام کی دعوت دنیا بھر میں پہچانا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سیّد محمد علی زیدی نے FGRF کے CEO عمران گیگی کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین و دنیا کی بھلائی کے لئے دینی کاموں میں دن رات مصروفِ عمل ہےجس کا عملی ثبوت سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئےریلیف کیمپس بھی ہیں۔

مزید اُن کا کہنا تھا کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو تعریفی اسناد پیش کی۔اس موقع پر حاجی یعقوب عطاری، غلام محبوب عطاری اور کاشف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )