ماہِ ربیع الاوّل میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے ڈی آئی جی آفس میرپوخاص میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر، ایس ایس پی کیپٹن اسد چوہدری، ایس ایس پی حسن اور ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ سمیت ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آفیسرز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں انتظامی معاملات پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود آفیسرز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )