27 ستمبر 2022ء
بروز منگل ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جمال الدین سے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے
اُن سے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں گفتگو کی بالخصوص شعبہ ایف جی
آر ایف کی موجودہ امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کا وزٹ
کیا جہاں اُن کی ملاقات اسسٹنٹ ڈپٹی
کمشنر تاج محمد اور جرنل برانچ حنیف سمیت
دیگر افسران سے ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ
پشاور کامران عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار مولانااحمد رضا عطاری
مدنی نے افسران سے ماہِ ربیع الاوّل کے
مہینے میں ہونے والے سالانہ اجتماع ِ میلاد اور اس کے انتظامی معاملات کے بارے میں اہم امور پر
مشاورت کی جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے افسران کو تحائف بھی دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ حافظ
آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف کے زیرِ نگرانی ضلعی امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی
کے ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ماہِ میلاد
کی آمد کے سلسلے میں جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کے حوالے سے انتظامیہ اور
سیکیورٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے حافظ آباد
کے علی پور روڈ،جلالپور روڈ اور ونیکے روڈ پر کی جانےوالی لائیٹنگ پرکلام کیا جس پر وہاں موجود سرکاری
آفیسرز نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
دنوں لودہراں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ضلعی میلاد کمیٹی کاسالانہ مشاورتی
اجلاس (ادارہ
نورالاسلام زیر سرپرستی پیر ریاض الدین ثانوی ) میں شرکت کی
۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے شرکاء سے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے
اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر امیدوار ایم ۔پی ۔اے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر
ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال ، سابق سٹی
ناظم وشہید کانجو گروپ حاجی ملک غلام نازک آرائیں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔(رپورٹ:
مجلسِ رابطہ ڈسٹرکٹ لودہراں ،
کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)
ربیع
الاول کی آمد اور جلوس میلاد کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ داران
پاکستان کے شہر چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آفس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد فاروق رشید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، ایڈیشنل کمشنر جنرل الطاف حسین
انصاری، اسسٹنٹ کمشنربھوآنہ مہتاب احمد
خان، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بلال بن
عبدالحفیظ، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کامران
اشرف، ڈی ایس پی سٹی فضل عباس ہرل اور
دیگر افسران سے ملاقات کی جس میں جلوس میلاد کے اجتماعات و راستوں کی صفائی ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ:
اویس رضاعطاری ، عبدالحفیظ عطاری ڈسٹرکٹ
چنیوٹ / ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)
25
ستمبر 2022ء کو کہروڑ پکا میں دعوتِ
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان
ڈویژن کےذمہ دارفدا علی عطاری کے ہمراہ ذمہ داران نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمٰن خان کانجواور سابق صوبائی ٹکٹ
ہولڈر و امیدوار MPA
سعد خورشید خان کانجو سے ملاقات کی ۔
اس
ملاقات میں 29 ستمبر2022ء کودعوت اسلامی کے تحت کہروڑپکا میں ہونیوالے عظیم الشان
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالےسےبھی انہیں بریف کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفےمیں پیش کیا۔(رپورٹ:
مجلسِ رابطہ دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)
کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داران نے سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ محمد طاہر سے ملاقات
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داران نے سیکریٹری ہیلتھ
بلوچستان حافظ محمد طاہر سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت
اسلامی شعبہ FGRF
کی جانب سے سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ اب تک لگائے جانے والے
فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے گفتگو کی اور آئندہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کے حوالے
سے بھی اہداف دیئےجس کو سیکریٹری ہیلتھ
بلوچستان نے سالانہ نے خوب سراہا۔
اس
موقع پرصوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF ذوالفقار علی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)
گجرات
چوہدری ظہور الہی کی سالانہ برسی پر ذمہ
داران دعوت اسلامی کی شرکت و ایصال ثواب اجتماع
پچھلے
دنوں گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی کی سالانہ برسی پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءالرحمن عطاری
ودیگر ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ، ایم این
اے حسین الٰہی، چوہدری وجاہت الٰہی، ایم پی اے رضوان ، ڈی پی او سید غضنفر، ڈی ایس
پی سٹی پرویز گوندل، ڈپٹی کمشنر شہزاد کنگ، کمشنر گجرات احمد کمال مان، سابقہ ڈپٹی
کمشنر طارق علی بسرا اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گجرات، کانٹینٹ:محمد
مصطفی انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری
نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ شعیب محمودسے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ثوبان عطاری
نے آفیسر سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر آفیسر نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ پروفیشنل
ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے آفیسر شعیب محمود کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد
میں میٹنگ، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی شرکت
انتظامات و استقبالِ ماہِ
ربیع الاوّل کے سلسلے میں 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران،
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرکاشف رضا اعوان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد عمر
یوسف اور ایم این اے میاں فرخ حبیب کے بھائی کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 108میاں محمد
نبیل کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں فیصل آباد سٹی کی سرکاری بلڈنگوں پر لائٹنگ اور سرکاری دفاتر میں محافلِ میلاد النبی ﷺ منعقدکرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسی طرح آفیسرز نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ میلاد نیز 12 ربیع الاول کے
جلوسِ میلاد کی مکمل سیکیورٹی کے حوالے سے
گفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کی سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری جہلم شہر
پاکستان کے شیڈول پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق 22
ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دورانِ شیڈول کھائی کوٹلی جہلم میں محمد عمران اسلم منہاس بن
حاجی محمد اسلم کے گھر پر آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مختلف شخصیات سے ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
وہاں موجود شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دورانِ تربیت نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو توبہ اور تجدید ِایمان کے ساتھ ساتھ امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعےسلسلۂ عطاریہ قادریہ میں داخل کیا۔
بعدازاں حاضرین کے مرحومین کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعا و فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 ستمبر 2022ء کو ڈپٹی کمشنر آفس فیصل
آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں اجتماع میلاد
النبی ﷺ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند سینئر کلرک ڈی سی آفس محمد سعید سے یکم ربیع الاول سے سجاوٹ کرنے سے متعلق مشاورت کی۔
اسی طرح انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں محفل میلاد کے لئے دن کا تقرر کیا گیا نیز
ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوید آرائیں کو فیضان مدینہ
وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami