عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر تاج محمد اور جرنل برانچ حنیف سمیت دیگر افسران سے ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ پشاور کامران عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار مولانااحمد رضا عطاری مدنی نے افسران سے ماہِ ربیع الاوّل کے مہینے میں ہونے والے سالانہ اجتماع ِ میلاد اور اس کے انتظامی معاملات کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کو تحائف بھی دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )