پچھلے دنوں گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی کی سالانہ برسی پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءالرحمن عطاری ودیگر ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ، ایم این اے حسین الٰہی، چوہدری وجاہت الٰہی، ایم پی اے رضوان ، ڈی پی او سید غضنفر، ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل، ڈپٹی کمشنر شہزاد کنگ، کمشنر گجرات احمد کمال مان، سابقہ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گجرات، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)