عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ شعیب محمودسے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ثوبان عطاری نے آفیسر سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر آفیسر نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے آفیسر شعیب محمود کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)